کورونا وائرس سے ایرانی رکنِ پارلیمنٹ جاں بحق

ایران کی 55 سالہ خاتون رکن پارلیمنٹ فاطمی رہبر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئیں،مزید 23 رکن پارلیمنٹ بھی کورونا وائرس سے متاثر

اتوار 8 مارچ 2020 11:10

کورونا وائرس سے ایرانی رکنِ پارلیمنٹ جاں بحق
تہران (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مارچ 2020ء) کورونا وائرس سے ایرانی رکنِ پارلیمنٹ جاں بحق ہو گئی ہیں۔ ایران کی 55 سالہ خاتون رکن پارلیمنٹ فاطمی رہبر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئیں، جاں بحق ہوانے والوں کی تعداد 145ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی یہ دوسری سرکاری شخصیت ہیں، اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر بھی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئ گئے تھے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبر پارلیمنٹ کی ہلاکت اس بات کو ظاہر کرتی ہےکہ ایران میں کورونا وائرس تیزی سے سرکاری اداروں میں بھی پھیل رہا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے گزشتہ روز 21 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 145 تک جاپہنچی ہے جب کہ متاثرہ مریض 4500 سے زائد ہیں جن میں 23 رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاک ایران سرحد پر آج تجارتی سرگرمیاں جزوی بحال رہیں، تجارتی سرگرمیاں ایک روز کیلئے بحال کی گئیں، حکام نے صرف ایرانی ایل پی جی ٹینکرز کو آنے کی اجازت دی، تفتان سرحد پر تجارتی اشیاء اور ایل پی جی ٹینکرز پر اسپرے بھی کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں تجارتی اشیاء جن میں ایل پی جی اور دیگر اشیاء کا بحران پیدا ہورہا تھا، ان اشیاء کی پاک ایران تجارت کے پیش آج ایک روز کیلئے تجارتی سرگرمیاں ایک دن کے لئے جزوی بحال رکھی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے ایرانی ایل پی جی ٹینکرز کو آنے کی اجازت دی تھی۔ اس موقع پر تفتان سرحد پر دیگر تجارتی اشیاء سے لدے ٹرالرز بھی پاکستان میں داخل ہوئے۔ پاکستان میں داخل ہونیوالے ایل پی جی گیس بوزر، کنٹینرز اور دیگرگاڑیوں پر کورونا وائرس کو ختم کرنے والا اسپرے بھی کیا گیا۔البتہ آج صبح پاک ایران بارڈر ہر طرح کی تجارت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ایران سے آنے والے زائرین کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط