پنجاب حکومت نے لاہور میں کورونا وائرس کا مریض سامنے آنے کی تردید کردی

پنجاب میں ابھی تک کورونا وائرس کے ایک بھی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، 90لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، تاحال کوئی مریض سامنے نہیں آیا: ترجمان پنجاب حکومت

اتوار 15 مارچ 2020 11:20

پنجاب حکومت نے لاہور میں کورونا وائرس کا مریض سامنے آنے کی تردید کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مارچ 2020ء) پنجاب حکومت نے لاہور میں کورونا وائرس کا مریض سامنے آنے کی تردید کردی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ ابھی تک پنجاب میں کورونا وائرس کے ایک بھی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے مسرت چیمہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ پنجاب میں ابھی تک 90لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے البتہ تاحال کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 90میں سے 81لوگوں کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا جبکہ 9لوگوں کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔ لاہور میں کورونا وائرس کے متعدد مشتبہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں جبکہ اب تک 2 مشتبہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹس آ چکی ہیں جن میں کورونا وائرس کی موجودگی کی نفی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا میں خبر سامنے آئی تھی کہ لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا ہے بتایا گیا تھا کہ متاثرہ شخص چند روز قبل بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ متاثرہ مریض کچھ دن پہلے بیرون ملک سے واپس آیا تھا، مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ایئرپورٹ پر ہی ہوئی تھی جس کے بعد اس کی سیمپلنگ کی گئی جبکہ اب رپورٹس آنے کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے، وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ شخص کو اس کے گھر میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔تاہم اب ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں اسکی تردید کی ہے۔

انہوں نے پنجاب میں اس حوالے سے موجود اعدادوشمار بھی جاری کیے ہیں جن کے مطابق ابھی تک پنجاب میں کورونا وائرس کا ایک بھی مصدقہ مریض موجود نہیں ہے۔ دوسری جانب سندھ میں کورونا وائرس کے 2نئے مریض سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 33ہوگئی ہے جبکہ تفتان بارڈر پر ابھی لوگوں کی سکریننگ جاری ہے اور انہیں قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی