پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزروناوائرس کے مشتبہ افرادکی مکمل دیکھ بھال کررہے ہیں'یاسمین راشد

پنجاب میں کوروناوائرس کے مریضوں اورمشتبہ افرادکی حالت اورفراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے لمحہ بہ لمحہ عوام کوآگاہ کررہے ہیں'صوبائی وزیر

بدھ 18 مارچ 2020 15:11

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزروناوائرس کے مشتبہ افرادکی مکمل دیکھ بھال کررہے ہیں'یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرخالدمسعودگوندل، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامرزمان خان، سی ای اومئیوہسپتال پروفیسراسداسلم خان، پرنسپل سمزپروفیسرمحمودایاز، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرسردارالفرید، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرعارف تجمل اورچیف کارڈیالوجسٹ پروفیسرثاقب شفیع موجودتھے۔

صوبائی وزیرنے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مشتبہ افرادکی طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلرزاورپرنسپلزنے صوبائی وزیرکو ٹیچنگ ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مشتبہ افرادکی دیکھ بھال کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزروناوائرس کے مشتبہ افرادکی مکمل دیکھ بھال کررہے ہیں۔

حکومت کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات کی خودنگرانی کررہی ہے۔ پنجاب میں کوروناوائرس کے مریضوں اورمشتبہ افرادکی حالت اورفراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے لمحہ بہ لمحہ عوام کوآگاہ کررہے ہیں۔وزیرصحت پنجاب نے عوام سے کوروناوائرس سے بچاؤکیلئے زیادہ سے زیادہ حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدکی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ تمام اداروں کومل کرکوروناوائرس کامقابلہ کرناہوگا۔ عوام غیرضروری طورپرگھروں سے باہرنہ نکلیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں کے انتظامات کی خودنگرانی کررہے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط