گرم پانی پینے سے کورونا وائرس معدے میں جاکر مرجاتا ہے: چوہدری محمد سرور

گرم پانی پینے سے وائرس پھیپھڑوں میں جانے کی بجائے معدے میں چلا جاتا ہے اور وہاں مرجاتا ہے: گورنر پنجاب

جمعرات 19 مارچ 2020 19:23

گرم پانی پینے سے کورونا وائرس معدے میں جاکر مرجاتا ہے: چوہدری محمد سرور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2020ء) : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تجویز د ہے کہ لوگ گرم پانی پئیں۔ گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ گرم پانی پینے سے کورونا وائرس معدے میں جاکر مرجاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گرم پانی پینے سے وائرس پھیپھڑوں میں جانے کی بجائے معدے میں چلا جاتا ہے اور وہاں مرجاتا ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرو راور چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان ابرار الحق نے مشترکہ کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ ہم اِس وقت انٹرنیشنل ڈیزاسٹر سے گزر رہے ہیں۔

ہمیں اِس وباء کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ہلالِ احمر نے کڑے وقت میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ اکیلی حکومت اِس وباء سے نہیں نمٹ سکتی، ہمیں مل کر اِس وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں قائم کردہ ٹیلی میڈیسن سنٹر بارے بھی بتایا۔ جہاں دِن رات 200 کے قریب ڈاکٹر رضاکارانہ طور پر خدمات فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے ہلال ِاحمر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے چیئرمین ابرار الحق کو مبارکباد بھی دی۔

گورنر سرور نے تمام مکاتب فکر کے علماء سے اپیل کی کہ وہ اِ س کڑے وقت میں تمام تر اختلافات بالا کے طاق رکھ کر اِ س وباء کے خلاف آگاہی مہم میں حصہ لیں۔ہم احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی اِ س وباء سے بچ سکتے ہیں۔ ہمیں چین سے سبق سیکھنا ہوگا۔ ابرار الحق نے کہا کہ چمن میں ہلالِ احمر نے کوالیفائیڈ سکریننگ سنٹر قائم کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ساتھ ہلال ِاحمر کی ہیلتھ ٹیمیں متحرک ہیں، اب تک 25 ہزار افراد کی سکریننگ کی جا چکی ہے۔

فرسٹ ایڈر ہر شہر میں موجود ہیں۔ طور خم بارڈر پر بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، ریسپانس سنٹر کے علاوہ واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کردیا گیا ہے۔ائیرپورٹس پر ہلالِ احمر کی 10 ایمبولینس اور ریسپانس ٹیمیں تعینات ہیں۔ جنیوا میں IFRCکے نمائندگان سے ملاقاتیں ہوئیں جن سے فیس ماسک، پروٹکٹیوگیئر اور دیگرتنصیبات کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے جو آنے والے وقت میں ہلالِ احمر کو مہیا کی جائیں گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی