کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافے کا خدشہ، 2ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک سے پاکستان پہنچیں گے

چند دنوں میں تقریباً 2 ہزار زائرین و دیگر ایران سے تفتان بارڈر کے راستے وطن واپس آئیں گے: چیف سیکریٹری بلوچستان

اتوار 22 مارچ 2020 11:26

کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافے کا خدشہ، 2ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک سے پاکستان پہنچیں گے
کوئٹہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-22مارچ2020ء) کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ بلوچستان حکومت کے اگلے چند روز میں مطابق 2ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک سے پاکستان پہنچیں گے۔ چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضل اصغر کے مطابق چند دنوں میں تقریباً 2 ہزار زائرین و دیگر ایران سے تفتان بارڈر کے راستے وطن واپس آئیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ تفتان میں 500 سے زائد افراد کو قرنطینہ رکھا گیا ہے جبکہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 104 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متاثرہ افراد کو شیخ زید اور فاطمہ جناح کے ہسپتالوں میں قائم تنہائی وارڈ میں رکھا گیا۔ کیپٹن (ر) فضل اصغر نے کہا کہ کوئٹہ میں 50 ایکڑ اراضی پر 2 ہزار افراد کی گنجائش والے ہنگامی صحت مرکز کے قیام کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی تفتان اور چمن کے لیے بالترتیب 600 اور 300 کنٹینرز فراہم کرے گی جو تمام رہائشی سہولیات سے لیس ہوں گے۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے، صرف بین الصوبہ اور بین شہروں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے اور شاپنگ مالز اور بازار بند کردیئے گئے ہیں۔چیف سیکریٹری بلوچستان نے کہا کہ ہم ضروری طبی آلات اور دوائیں خرید رہے ہیں اور مریضوں کے لیے ایک بستر اور باتھ روم پر مشتمل ایک کمرے کا سیٹ تیار کر رہے ہیں۔

کیپٹن (ر) فضل اصغر نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس 450 سے زائد مریضوں کے علاج معالجے کی سہولت موجود ہے لیکن ہم مزید سازوسامان بھی خرید رہے ہیں۔ صوبائی چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ اس وقت اسکولوں اور کالجوں میں قرنطینہ سنٹر قائم نہیں کیے جارہے، رورل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، پاکستان کونسل آف سائنسی ریسرچ اور تفتان میں قرنطینہ سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی