کراچی، ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کڈنی ہل پارک میں شہر کے سب سے اونچے مقام 219 فٹ بلندی پر سفیدپرچم لہرا دیا گیا

پیر 4 مئی 2020 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) ملک میں کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والے مسیحاؤں بالخصوص ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کڈنی ہل پارک میں شہر کے سب سے اونچے مقام 219 فٹ بلندی پر سفیدپرچم لہرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹرسید سیف الرحمن نے نثار احمد (پرچم) والے اور محکمہ فائربریگیڈ کے افسران کے ہمراہ 12 فٹ لمبا اور 18 فٹ چوڑا سفید پرچم لہرایا، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے حفاظتی اقدامات کے تحت جہاں ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے وہیں ڈاکٹرز، رضاکار اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج میں مصروف ہیں، سفید پرچم لہرانے کا مقصد پاکستان بھر کے ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو یہ پیغام دینا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور اس شہر کے رہنے والے اپنے ان ہیروز کے ساتھ ہیں جو اپنی صحت کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی دیکھ بھال کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سفید پرچم لہرانے کا مقصد پاکستان بھر کے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی شعبے سے وابستہ ہر سپاہی کو دوسروں کی خاطر خود کوخطرے میں ڈالنے پر سلام پیش کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور اسپتالوں کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنا کام محنت ، ایمانداری اور تندہی سے انجام دے سکیں، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے جس طرح اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے کام کیا ہے اس سے لوگوں میں بھی ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے، میٹروپولیٹن کمشنر نے کہا کہ اقوام عالم کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے ایسے میں ہمیں اپنے خدمت خلق کے جذبے کو اجاگر رکھنا ہے اور جو لوگ یہ کام انجام دے رہے ہیں ان کی دلجوئی اور حوصلہ افزائی کا عمل بھی جاری رکھنا ہے ، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ کے ایم سی کے اسپتالو ںمیں فنڈز اور وسائل کی کمی کے باوجود ہمارے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے اپنے فرائض انجام دیئے اور انتہائی دلجمعی کے ساتھ وہ اس وباء سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہیں،اس موقع پر انہوں نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے دعا بھی کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی