ڈیٹول پاکستان نے نرسز اور دیگر طبی عملے کو کورونا سے بچانے کے لیے شاندار قدم اُٹھا لیا

ڈیٹول کی جانب سے پاکستان کے متعدد ہسپتالوں کے عملے میں کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس اور دیگر سامان تقسیم کیا جا رہا ہے

ہفتہ 23 مئی 2020 22:27

ڈیٹول پاکستان نے نرسز اور دیگر طبی عملے کو کورونا سے بچانے کے لیے شاندار قدم اُٹھا لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2020ء) اس وقت جبکہ پوری دُنیا کورونا کی وبا سے نمٹنے میں مصروف ہے، ایسے بحرانی دور میں کورونا مریضوں کی زندگیاں بچانے والے طبی ورکرحقیقی ہیرو بن کر سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں ہیلتھ کیئر کا شعبہ کورونا سے محفوظ رکھنے والے ساز و سامان کی کمی کے باعث شدید خطرات اور مسائل سے دوچار ہے۔اس مشکل گھڑی میں، ڈیٹول پاکستان نے مملکت کی کوویڈ19- کے خلاف لڑائی کے دوران امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

ڈیٹول کی جانب سے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر ہیلتھ کیئرکے فرنٹ لائن ہیروز کوپارٹنر طبی اداروں کے ذریعے حفاظتی لباس (PPE kits) فراہم کیے گئے، جن میں کراچی کے چاراہم ہسپتال جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج، سول ہسپتال، انڈس ہسپتال اور ڈاؤ میڈیکل کالج اوجھا کیمپس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کورونا کے زیادہ تر متاثرین انہی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،تاہم ان طبی مراکز کے عملے کے پاس کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے مطلوبہ ساز و سامان کی شدید کمی ہے، جس کی وجہ سے درجنوں ہیلتھ ورکرز خود بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

ڈیٹول کمپنی کی جانب سے پاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی متعلقہ سرکاری اداروں اور نجی رفاہی اداروں کے ذریعے بھی حفاظتی کٹس تقسیم کی جا رہی ہیں۔ رواں سال کے آغاز پر ڈیٹول ساز ادارے ریکٹ بینکسر نے وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سائنسز کے ساتھ اشتراکِ عمل کا اعلان کیا تھا۔ اس اشتراک کے تحت مفادِ عامہ کی ایک مہم چلائی گئی، جس میں عوام کو جراثیم اور متعدی بیماریوں سے متعلق خطرات اور بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔

کورونا کی وبا پُھوٹنے کے بعد بھی ڈیٹول کی جانب سے اپنے صارفین کو حفظان صحت اور بیماریوں سے بچاؤ کی خاطر مختلف ذرائع ابلاغ اور تعلیمی پلیٹ فارمز کے ذریعے مسلسل آگاہی دلائی جا رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے حالیہ دنوں کوویڈ19- کا مقابلہ کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس پیکیج میں مختص کی گئی رقم کی مدد سے طبی عملے کو حفاظتی ساز و سامان مہیا کیا جائے گا، ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے لیے جراثیم کُش سامان مہیا کیا جائے گااور بڑے پیمانے پر ڈس انفیکشن مہم شروع کی جائے گی۔

70 سال کی طبی روایت کے ساتھ، ڈیٹول پاکستان کا نمبر ون اینٹی بیکٹریل برانڈ بن چکا ہے۔ اپنے صارفین کی صحت کے تحفظ میں پیش پیش رہنے والے ڈیٹول کی جانب سے لوگوں کو جراثیم سے بچانے کے لیے ہر دور میں اچھوتے آئیڈیاز متعارف کرائے گئے۔ ’ہوگا صاف اور سیف پاکستان‘ مہم کے تحت ڈیٹول تمام پاکستانیوں کو صحت مند اور محفوظ بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط