فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ اہم ترجیح ہے، ان کیلئے خصوصی پیکج پر کام کر رہے ہیں،

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

جمعہ 12 جون 2020 14:37

فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ اہم ترجیح ہے، ان کیلئے خصوصی پیکج پر کام کر رہے ہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ اور ان کی معاونت اہم ترجیح ہے، کورونا کے خلاف نبرد آزما ڈاکٹروں اور طبی عملے کیلئے خصوصی پیکج ہو گا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں خصوصی پیکج پر اطلاق کی ذمہ دار ہوںگی، مشکل حالات میں ذمہ داری ادا کرنے والے ہیلتھ ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔

جمعہ کو نیوز بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہو۔ فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ اور ان کی معاونت اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کیلئے خصوصی پیکج پر کام کر رہے ہیں۔ خصوصی پیکج کورونا کے خلاف نبرد آزما ڈاکٹروں اور طبی عملے کیلئے ہو گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء صحت اور ماہرین سے بھی اس پیکج پر مشاورت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں خصوصی پیکج پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوں گی۔ خصوصی پیکج کے 7 اہم نکات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی پیکج میں مالی معاونت، تحفظ اور تربیت بھی شامل ہو گی۔ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرز کو شہداء پیکج ملے گا۔ چین کے تعاون سی5 ہزار ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ کا انتظام کیا گیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حفاظتی سامان کے درست استعمال کے حوالے سے بھی تربیت دی گئی ہے۔ پروگرام کے تحت ایک لاکھ ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی سامان سے متعلق تربیت دی جا رہی ہے۔ ہیلتھ ورکرز ہیلپ لائن 1166 پر اپنے مسائل بھی درج کرا سکیں گے۔ پاکستان میں 3 فیصد ڈاکٹر اور طبی عملہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بیماری کی صورت میں ہیلتھ ورکرز کے اہلخانہ کا بھی ترجیحی بنیادوں پر علاج کرایا جائے گا۔ نجی ہسپتالوں کی معاونت کیلئے رعایتی شرح پر قرضے دیے جا رہے ہیں۔ نجی ہسپتالوں کو مشینری کی درآمد میں ٹیکسوں کی رعایت دیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی