انجکشن بحران پیدا کرنے والے مافیاکے خلاف آپریشن کیا جائے ، زبیر میمن ،اسلم پولانی

پیر 15 جون 2020 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2020ء) میڈیسن مارکیٹ قائدین و ہول سیل کراچی فارماآرگنائیزیشن کے صدر زبیر میمن اور جنرل سیکرٹری اسلم پولانی نے وفاقی اور صوبائی حکومتو ں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر کرونا مریضوں کو لگنے والے انجکشن بلیک کرنے ، سپلائی روکنے اور انجکشن غائب کرنے والی مافیاز کے خلاف انتہائی سخت ترین آپریشن کرے ، کیونکہ کرونا مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے یہ مافیا اور اس میں مبینہ ملوث دواء ساز کمپنیز انسانیت کی تذلیل کے ناصرف مرتکب ہوئے ہیں بلکہ یہ مافیا انسانیت کی قاتل بھی ہیں وہ اپنے دفتر میں آئے ہوئے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ، میڈیسن مارکیٹ قائدین صدر زبیر میمن اور جنرل سیکرٹری اسلم پولانی نے مزید کہا کہ اگر وزارت صحت نے بر وقت ایکشن ، کرونا مریضوں کو لگنے والاانجکشن ایکٹیمرACTEMRA کی عدم سپلائی کا فوری نوٹس ، ہنگامی بنیادوں پر انجکشن ایکٹیمرا ACTEMRAکی سپلائی اسپتالوں میں نہ ہونے سے پیدا ہونے والے بحران پر قابو نہ پایا اور انجکشن ایکٹیمرا ACTEMRA اسٹاک کر کے بلیک میں فروخت کرنے والوں کو عبرت ناک انجام تک نہ پہنچایا گیا تو اسپتالوں میں آنے والے کرونا مریضوں کی جان جانے کی خوفناک صورت حال پیدا ہوسکتی ہے جس کی ذمہ داری اُن تمام دواء ساز کمپنیوں پر عائد ہوگی جو مافیاز سے ملے ہوئے ہیں اور جو انجکشن ایکٹیمرACTEMRAکے غائب ہونے کے مبینہ طور پر مافیاز کی ملی بھگت اور بحران کے ذمہ دار بھی ہونگے ، میڈیسن مارکیٹ قائدین صدر زبیر میمن اور جنرل سیکرٹری اسلم پولانی نے روشROSH پاکستان لیمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ اشتہار اور اس پر درج 0304-1111085 کو عوام کے ساتھ مزاق قرار دیا کیونکہ مذکورہ نمبر پر کوئی دستیاب نہیں ،یہ محض ایک خانہ پوری کہ علاوہ کچھ نہیں ، میڈیسن مارکیٹ قائدین صدر زبیر میمن اور جنرل سیکرٹری اسلم پولانی نے حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے، میڈیسن مارکیٹ قائدین صدر زبیر میمن اور جنرل سیکرٹری اسلم پولانی نے کہا کہ وفاقی وزارت صحت کہاں سورہی ہے کیا انہیں نہیں معلوم کہ روش کمپنی عوام اور حکومت کو بے وقوف بنارہی ہے انجکشن غائب اور بلیک مارکیٹنگ کرکے مریضوں کی جانوں سے کھیلا جارہا ہے مذکورہ کمپنی خفیہ طور پر من پسند اسپتال کو انجکشن فراہم کر کے مریضوں سے لاکھوں روپے بٹور رہی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی