دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82 لاکھ سے تجاوز کرگئی، 4 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں ایک لاکھ 19ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے، برازیل میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ، ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار ہوگئی

بدھ 17 جون 2020 12:10

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82 لاکھ سے تجاوز کرگئی، 4 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82 لاکھ سے تجاوز کرگئی، مختلف ممالک میںاب تک اس مہلک وائرس سے 4 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا سے 22 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ میں اس وائرس سے ایک لاکھ 19ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 45 ہزار456 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں متاثرہ افراد کی تعداد 544,725، بھارت میں354,161، برطانیہ میں 299,600، سپین میں 244,328، اٹلی میں 237,500، فرانس میں 194,347، پیرو میں 237,156 اور ایران میں 192,439ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دنیا کے مختلف ملکوں میں اب تک مجموعی طور پر 8,265,174 ہے۔

متاثرین کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے درجے پر ہے۔ ہلاکتوں کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے۔ بھارت کورونا کیسز کے معاملے میں دنیا کے سب سے زائد متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں متاثرین کی تعداد پانچ سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کے باقی چار کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 354161 ہی جبکہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 11ہزار 921 تک پہنچ گئی ہے۔ فرانس میں مہلک کورونا وائرس سے اب تک 29547 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ، فرانس، اٹلی اور سپین یورپ میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہیں۔ فرانس میں اگرچہ کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں میں کمی آئی ہیں لیکن اس کے باوجود فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 111 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی