فیصل ۱ٓباد میں کورونا کے تیز رفتار وار جاری،کورونا وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد 2870 سے بھی تجاوز کر گئی،اموات کی تعداد بھی 110 سے بڑھ گئی

جمعہ 19 جون 2020 12:58

فیصل ۱ٓباد میں کورونا کے تیز رفتار وار جاری،کورونا وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد 2870 سے بھی تجاوز کر گئی،اموات کی تعداد بھی 110 سے بڑھ گئی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2020ء) فیصل آباد میں کورونا کے تیز رفتار وار جاری ہیں اور اب تک کورونا وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد 2870 سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی 110 سے بڑھ گئی ہے جس کے باعث سمارٹ لاک ڈائون کے دوران کسی قسم کی کوئی نرمی نہ برتنے کا اعلان کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص نے حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی لہٰذا شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں بچانے کیلئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر۱ٓمد یقینی بنائیں تاکہ اس موذی وبا ء کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

فیصل ۱ٓباد ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے جمعہ کے روز اے پی پی کو بتایا کہ اگرچہ اب تک 1150 کے قریب کورونا پازیٹو مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں لیکن پھر بھی کورونا کے تیزی سے پھیلائو کی شرح تشویشناک ہے جس میں کوئی کوتاہی نہ برتی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اوربلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے 23 کلسٹرز میں سمارٹ لاک ڈائون کا مقصد بھی کورونا کاپھیلائو روکنا ہے جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ محراب ومنبرکے ذریعے شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے کا پیغام پہنچائیں جبکہ فیس ماسک کے استعمال کے بغیر باہر نہ نکلا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ انسداد کورونا اقدامات پر عملدرآمد کیلئے متحرک ہے تاہم عوامی تعاون کے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں میڈیا پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھی عوام میں کورونا کی موذی مرض کے بارے میں شعور و ۱ٓگاہی پیدا کرے اور انہیں بتائے کہ اس کا کوئی علاج نہیں سوائے احتیاط کے، لہٰذا اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو دائوپر نہ لگایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے مئوثر طور پر نمٹنے کیلئے حکومت سمیت معاشرے کے ہر ذمہ دار شہری کو اپنا کردار پوری توجہ اور جانفشانی سے انجام دینا ہو گاکیونکہ یہ آزمائش کی گھڑی ہے اسلئے ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بے قابو ہو چکا ہے لیکن اگر عوام ایس او پیز پر عمل کریں گے تو کورونا پر یقینی قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے خود بھی کورونا کا شکار ہونگے اور دوسروں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال رہے ہیںلہٰذااب وقت آچکا ہے کہ ایس اوپیز پر ایک بھی لمحہ کی کوتاہی کے بغیر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور معاشی طور پر امریکہ جیسے ممالک بھی پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام نے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا جس کی وجہ سے آج حکومت کو سمارٹ لاک ڈاؤن جیسے اقدامات پر کرنے پڑرہے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی