دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کرگئی، مختلف ممالک میں کورونا سے 91 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد متاثر،امریکہ میں ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد ہلاکتیں، برازیل میں متاثرین کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی

منگل 23 جون 2020 11:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2020ء) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مختلف ممالک میں اب تک کورونا سے 91 لاکھ 92ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ 23 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے، امریکہ کے بعد برازیل متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے جہاں بالترتیب 11 لاکھ اور پانچ لاکھ 92سے زائد مصدقہ متاثرین موجود ہیں۔

دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں مجموعی متاثرین کی تعداد 23 لاکھ 88 ہزارسے زیادہ ہے، ملک میں اب تک ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ برازیل متاثرین اور ہلاکتوںکی تعداد کے اعتبار سے دوسرے بڑا ملک ہے۔

(جاری ہے)

برازیل میں متاثرین کی تعداد 11لاکھ 11 ہزار سے زیادہ ہے۔ حکام کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 51407 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک کورونا سی9,192,549 افراد متاثر اور 474,444 ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ فعال مریضوں کی تعداد 3,778,756 ہے۔ امریکہ میں افراد متاثرہ افراد کی تعداد 2388153 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک 122610افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 1262614ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے۔

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 21432 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، ملک میں اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1111348ہوگئی ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مزید654 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس سے اموات کی مجموعی تعداد 51407 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق برازیل میں مہلک وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 465837 ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے امریکہ کے بعد برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔ ادھر مصر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2278 ہوگئی جبکہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ مصر میں کورونا کے 1576 نئے مریضوں کے بعد اس مہلک وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر56809 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق مصر میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 39398 ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد جبکہ ملک میں 14ہزار سے زائد ہلاکتیںہوچکی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی