ڈاکٹرز اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کوروناوائرس کے مریضوں کی دن رات خدمت کررہے ہیں‘یاسمین راشد

کوروناوائرس نے پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لیا،ہمیں بطورقوم کوروناوائرس کے خلاف جنگ کوجیتناہوگا‘وزیرصحت پنجاب

منگل 23 جون 2020 16:24

ڈاکٹرز اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کوروناوائرس کے مریضوں کی دن رات خدمت کررہے ہیں‘یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سروسزانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کورونا وائرس کے مریضوں کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف میں تعریفی اسنادتقسیم کیں۔ اس موقع پرپرنسپل پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز، ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرافتخار اورتمام فیکلٹی ممبران موجودتھے۔

پرنسپل سمز پروفیسرڈاکٹرمحمودایازنے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکارہنمائی کرنے اورڈاکٹرزکی حوصلہ افزائی پرشکریہ اداکیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک کوروناوائرس کی شکل میں ایک مشکل صورتحال سے گزررہاہے۔ اللہ پاک نے ہمیں عوام کی پہلے سے زیادہ خدمت کرنے کاموقع دیاہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرزکوخدمت انسانیت کے باعث مسیحاکادرجہ دیاجاتاہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کوروناوائرس کے مریضوں کی خدمت کیلئے فرنٹ لائن پرفرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزیدکہاکہ ڈاکٹرز اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کوروناوائرس کے مریضوں کی دن رات خدمت کررہے ہیں۔ ڈاکٹرزکے ساتھ مشکل حالات میں دکھی انسانیت کیلئے آسانیاں پیداکرنے والے متعلقہ ادارے بھی شاباش کے مستحق ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کوروناوائرس کی صورتحال کاخودجائزہ لے رہے ہیں۔ کوروناوائرس نے پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لیا۔عوام کوکوروناوائرس سے بچاؤکیلئے ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدکرنے کی باربارہدایت کررہے ہیں۔ ہمیں بطورقوم کوروناوائرس کے خلاف جنگ کوجیتناہوگا۔ صوبائی وزیر نے تمام ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی کاوش کوسراہنے کیلئے تقریب کے انعقادپرپرنسپل پروفیسرڈاکٹرمحمودایازکی کاوش کوبھی بے حدسراہا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی