بعض امریکی ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ پریشان کن ہے،

نئی لہر کو روکنے کے لیے آئندہ چند ہفتے بہت اہم ہوں گے، ڈاکٹر اینتھنی فائوچی

بدھ 24 جون 2020 14:31

بعض امریکی ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ پریشان کن ہے،
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2020ء) امریکہ میں وبائی امراض کے ماہر سنیئر ڈاکٹرانتھنی فائوچی نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی بعض ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں پریشان کن اضافہ ہو رہا ہے لہذا کورونا وباء کی نئی لہر کو روکنے کے لیے آئندہ چند ہفتے بہت اہم ہوں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر اینتھنی فائوچی نے گزشتہ روز کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے امریکی اقدامات سے متعلق کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی کو بتایا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے ہم میں سے کسی کو بھی ٹیسٹنگ میں کمی کرنے سے متعلق کبھی نہیں بتایا گیا درحقیقت ہم مزید ٹسیٹ کریں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ کی متعدد جنوبی اور مغربی ریاستوں میں کورونا وائرس کے پھیلائو اور کیسز میں پریشان کن حد تک اضافہ ہوا ہے یہی نہیں کچھ روز قبل ایک روز میں 30 ہزار نئے کیس سامنے آئے جو میری لیے پریشان کن بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ہفتے ٹیکساس، فلوریڈا، ایریزونا اور دیگر امریکی ریاستوں میں کورونا وائرس کے پھیلائو اور نئے کیسز کو روکنے کے لیے بہت اہم ہوں گے۔ انہوں نے کورونا وائرس کے آغاز میں امریکی شہریوں کو لازمی ماسک پہننے سے متعلق خبردار نہ کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ ذاتی حفاظتی سازوسامان ، یا پی پی ای کی کمی تھی جو اس وقت صحت کی دیکھ بھال کرنے والوں کی ضرورت تھی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی