اللہ پاک کے کرم سے کورونا مرض سے صحت یابی کی شرح 53.5 فیصد ہو گئی ہے، مراد علی شاہ

بدھ 24 جون 2020 16:39

اللہ پاک کے کرم سے کورونا مرض سے صحت یابی کی شرح 53.5 فیصد ہو گئی ہے، مراد علی شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 400 ٹیسٹ کئے ہیں جس میں ایک ہزار 414 ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آئے ہیں، کورونا وائرس سے متاثرہ 37 مریض انتقال کرگئے ہیں، انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 161 ہوگئی ہے ، ایک ہزار 376 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 39 ہزار 473 ہوگئی ہے ، اللہ پاک کے کرم سے صحت یابی کی شرح 53.5 فیصد ہو گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جاری پیغام میں کیا ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے اب تک 4 لاکھ 2 ہزار 687 ٹیسٹ کئے ہیں جس میں 74 ہزار 70 ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت 32 ہزار 722 مریض زیر علاج ہیں جس میں 31 ہزار 184 گھروں، 81 آئسولیشن سینٹرز اور ایک ہزار 457 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 733 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 136 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ وزیراعلی نے مزید کہا کہ کے نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 644 کا تعلق کراچی سے ہے جس میں ضلع شرقی 185، ضلع جنوبی 184 ، کورنگی 97 ، ملیر 70، وسطی 68 اور غربی کے 40 کیسز شامل ہیں ۔ صوبہ کے دیگر اضلاع کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ حیدرآباد 74، میرپورخاص 33، سکھر 30 ، گھوٹکی 27 ،شہیدبینظیرآباد 25، لاڑکانہ 18، ٹھٹھہ اور شکارپور 9-9 ، بدین اور سانگھڑ میں 8-8، خیرپور 7، نوشہروفیروز اور جامشورو 6-6 ،سجاول، جیکب آباد میں 3-3، ٹنڈو الہ یار اور ٹنڈو محمد خان میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

وزیراعلی سندھ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاط سے ہی ہم اس وبا سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی