دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 97 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہوگئی، مختلف ممالک میں اب تک 4 لاکھ91 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

امریکہ 25 لاکھ 4 ہزار متاثرین کے ساتھ سرفہرست، برازیل اور روس میں بالترتیب 12 لاکھ 33 ہزار اور چھ لاکھ 14ہزار متاثرین

جمعہ 26 جون 2020 12:48

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 97 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہوگئی، مختلف ممالک میں اب تک 4 لاکھ91 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 97 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، مختلف ممالک میں اس مہلک وائرس سے اب تک 4 لاکھ91 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2504588 تک پہنچ گئی ہے، ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 1325515ہے جبکہ اس وائرس سے اب تک126780ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ 25 لاکھ 4 ہزار متاثرین کے ساتھ سرفہرست ہے، امریکہ کے بعد برازیل متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے جہاں بالترتیب 12 لاکھ 33 ہزار اور چھ لاکھ 14ہزار متاثرین موجود ہیں۔ امریکہ کے بعد برازیل متاثرین اور ہلاکتوںکی تعداد کے اعتبار سے دوسرے بڑا ملک ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک کورونا وائرس سے 9,714,861 افراد متاثر اور 491,856ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ فعال مریضوں کی تعداد 3,972,918 ہے۔

لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 55ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ برازیل میں مہلک وائرس کی40 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر12 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 504364 ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ24گھنٹوںکے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 1141 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

ملک میں اب تک کورونا سے مرنے افراد کی تعداد 55054 ہوچکی ہے۔ برازیل میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 1233147تک پہنچ گئی ہے۔ میکسیکو میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد25 ہزار سے تجاوز کرگئی ہی جبکہ ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ میکسیکو میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے مزید 736 افراد لقمہ اجل بن گئے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 25060 ہوگئی ہے۔ادھر روس میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8605ہوگئی ہے۔ بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ91ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں 15308ہلاکتیںہوچکی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی