بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کرگئی

جمعہ 26 جون 2020 15:21

بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کرگئی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2020ء) بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں انتہائی حد تک اضافہ ہورہا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 17296 نئے مریضوں کے بعد متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعہ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے 407 اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 15308تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 491170 ہوگئی ہے، بھارت میں کورونا وائرس کے 189463 فعال مریض ہیں۔ ریاست مہاراشٹر کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4841 نئے کیسز اور192 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 147741 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 6931 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی کورونا کے مریضوں اور اموات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دہلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 73780 ہے جبکہ دارالحکومت میںمرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 429 ہوگئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت میں مجموعی مریضوں میں سے ریاست مہاراشٹر اور نئی دہلی میں کورونا وائرس کے 45 فیصد کیسز ہیں۔ بھارت میں اب تک کورونا کی وبا سے اب تک 15ہزار 308 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط