دنیا کے متعدد ممالک میں لاک ڈائون میں نرمی کے بعد کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی آرہی ہے ،

کیسز کی تعداد ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتی ہے، وبا جلد ختم ہونے والی نہیں، عالمی ادارہ صحت

منگل 30 جون 2020 15:14

دنیا کے متعدد ممالک میں لاک ڈائون میں نرمی کے بعد کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی آرہی ہے ،
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں معاشی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے کے بعد کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی آرہی ہے جس سے کیسز کی تعداد ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسز نے گزشتہ روز جنیوا میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران زندگیوں کو بچانے کے لیے عالمی سطح پر عزم کی دوبارہ تجدید پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ سے جاری کورونا وائرس کی وبا کا پھیلائو لاک ڈائون میں نرمی کے بعد ریکارڈ سطح پر پہنچ سکتا ہے بلکہ یہ کہیں کہ یہ پھیلائو بالکل پہلے کی سطح پر پہنچ سکتا ہے لیکن ٹیسٹ، آئسولیٹ اور قرنطینہ میں قیام سے کیسز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا ختم ہو جائے اور ہم اپنے پیاروں کے ساتھ اپنی زندگیاں جینا چاہتے ہیں لیکن تلخ حقیقت یہ ہے کہ یہ وبا جلد ختم ہونے والی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ بعض ممالک نے کورونا وائرس کے پھیلائو پر قابو پایا ہے لیکن حقیقت میں عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی آرہی ہے جس میں ہم سب کو طویل وقت گزارنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پہلے کی طرح اب بھی ممالک کی سائنسی طریقہ کار، یکجہتی اور مسائل کے حل کے لیے خدمات جاری رکھے گی کیونکہ آنے والے مہینوں میں ممالک کو اس سوال کا سامنا کرنا پڑے گا کہ کورونا وائرس کے ساتھ کیسے جینا ہے جو ایک نیو نارمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگیاں بچانے کے لیے ممالک کو 5 اصولوں یا ترجیحات پر توجہ دینا ہو گی جس میں لوگوں کو جسمانی دوری اور صحت عامہ کے دیگر اقدامات کے ذریعے خود کو بچانے کے لئے بااختیار بنانا اور کورونا وائرس سے متعلق باوثوق معلومات کا تبادلہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتیں نہ صرف وائرس کی منتقلی کو روکنے، منتقلی کا سراغ لگانے اور اننہیں قرنطینہ میں رکھنے کے لیے کام جاری رکھیں بلکہ ابتدائی تشخیص اور علاج، بیمار افراد، بزرگوں اور دیکھ بھال کے اداروں میں رہنے والوں پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تحقیق میں تیزی لانے کی ضرورت ہے کیونکہ کورونا وائرس سے متعلق ابھی بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے اور اسی سلسلے میں عالمی ادارہ صحت رواں ہفتے کورونا وائرس کی وبا کے نئی لہر کا اندازہ لگانے سے متعلق پیش رفت اور تحقیقی ترجیحات کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے اجلاس سے قبل اس وائرس کے جانوروں کی بیماریوں کے ماخذ پر ایک ٹیم چین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ایک دوسرے سے منتقلی کو روکنے، زندگیوں کو بچانے اور وائرس کے معاشرتی و معاشی نقصانات کو کم کرنے کے لیے قومی اور عالمی اتحاد و یکجہتی بہت ضروری ہے۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ کیسز کی تعداد 10 ملین اور 5 لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی