دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ سے تجاوز کرگئی،

پانچ لاکھ19ہزار سے زائد افراد ہلاک، مختلف ممالک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری، اموات کی تعداد میں اضافہ

جمعرات 2 جولائی 2020 13:02

دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ سے تجاوز کرگئی،
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک اس مہلک وائرس سے پانچ لاکھ19ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل بڑھ رہا ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاںکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں اب تک وائرس سے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 2779953 ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں اب تک وائرس سے 130798افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 10810316ہوگئی ہے جبکہ اب تک وائرس سے 519083 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعتبار سے امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے حوالے سے بھارت دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46712 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 14 لاکھ 53 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔

برازیل میں اب تک اس مہلک وائرس سی60 ہزار 713افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میںکورونا سے اب تک 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سی741 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 28510 تک پہنچ گئی ہے۔

میکسیکو میں اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 231770 ہے۔ ادھربھارت میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گذشتہ 12 روز میں ملک میں دو لاکھ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد6 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا کے 19148 نئے مریضوںکے اضافے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 605220ہوگئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 434 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے جس سے مرنے والوں کی تعداد 17848 ہوگئی ہے۔بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کے 227476 فعال کیسز ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی