بھوک ، غذائیت کی کمی اور موٹاپا صحت کے مسائل اور بڑے معاشی بوجھ کا سبب بنتے ہیں،طبی ماہرین

بدھ 8 جولائی 2020 16:33

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) بھوک ، غذائیت کی کمی اور موٹاپا ترقی پذیر ممالک میں صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ سالانہ 850 ارب ڈالر کے اضافی بوجھ کا سبب بنتے ہیں۔برطانوی ویوڈ گروپ کی بدھ کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق محققین کا کہنا تھا کہ غذائیت کی کمی سے لوگوں میں ابھرنے کی قوت کم ہوجاتی ہے جس سے ان میں متعدی بیماریاں اورآب و ہوا کے مسائل پیدا اور پیداواری صلاحیت و آمدنی میں کمی واقع ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مزید کروڑوں افراد کو بھوک اور غربت جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے انھوں نے حکومتوں اور کاروباری اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اس مسئلے کے حل پر بھی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

غذائیت کے حوالے سے 2020ء کی عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر 9 میں سے ایک شخص بھوک یا غذائیت کی کمی جبکہ 3 میں سے ایک شخص موٹاپے کا شکار ہے جبکہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی ایک چوتھائی تعداد ان مسائل سے متاثر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا اور غذائی قلت دونوں ہی غذائیت کی کمی کا نتیجہ ہیں اور اگر ہم کمپنیوں اور معاشروں پر غذائی قلت کے بوجھ کو کم کرنا چاہتے ہیں تو دونوں سے ایک ساتھ نپٹا جانا چاہیے۔ انہوں نے دونوں مسائل کو کم کرنے کی کوششوں پر زور دیا مثلا مناسب اجرت کی ادائیگی ، عملے کے لیے خوراک میں سبسڈی ، ماؤں کو دودھ پلانے میں معاونت اور صحت مندانہ خوراک کے حوالے سے آگہی شامل ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط