ایکسپو سنٹر کی عمارت کرائے پر نہیں بلکہ لاک ڈائون کے باعث ملکی مفاد میں استعمال میں لائی جا رہی ہے‘ڈاکٹریاسمین راشد

ایکسپوسنٹر میں حکومت پنجاب کی جانب سے نہ تو کوئی فضول خرچی کی گئی اور نہ ہی کرایہ کی مد میں کوئی رقم واجب الادا ہے‘وزیر صحت پنجاب

جمعہ 10 جولائی 2020 17:18

ایکسپو سنٹر کی عمارت کرائے پر نہیں بلکہ لاک ڈائون کے باعث ملکی مفاد میں استعمال میں لائی جا رہی ہے‘ڈاکٹریاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ ایکسپو سنٹر کی عمارت کرائے پر نہیں بلکہ لاک ڈائون کے باعث ملکی مفاد میں استعمال میں لائی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال لاہور کے حوالہ سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی بھرپور انداز میں تردید کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے امتناع وبائی امراض آرڈیننس 2020کے تحت لاہور ایکسپوسنٹر میں بنائے جانے والے فیلڈ ہسپتال پر حکومت پنجاب کی جانب سے نہ تو کوئی فضول خرچی کی گئی اور نہ ہی کرایہ کی مد میں کوئی رقم واجب الادا ہے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ کورونا وباء کو انٹرنیشنل ہیلتھ ایمرجنسی قرار دینے کے بعد مریضوں کی سہولت کی خاطر حکومت پنجاب نے قرنطینہ سنٹرز اور فیلڈ ہسپتالوں کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

تاہم ایکسپوسنٹر میںپنجاب کا سب سے بڑا کورونا فیلڈ ہسپتال قائم کیاگیا۔ تمام پروکیورمنٹ کا عمل شفاف اور قانونی طریقہ کار کے ساتھ مکمل کیاگیا۔مارچ میں لاک ڈائون کے باعث تمام تقریبات پر پابندی عائد کی گئی اورشادی ہالز سمیت ایکسپوسنٹر کو بھی ہر قسم کی تقریبات کیلئے مکمل بندکردیاگیا۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ ضلعی انتظامیہ نے حکومت کے فیصلے کے مطابق ایکسپوسنٹر کی عمارت کو ہنگامی بنیادوں پر فیلڈ ہسپتال میں منتقل کیا۔10اپریل 2020کو ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیرصدارت ایکسپوسنٹر انتظامیہ کے ہمراہ میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں طے ہوا کہ ایکسپوسنٹر میں قائم عارضی فیلڈ ہسپتال کے بجلی اور گیس کے بلوںکی ادائیگی محکمہ سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کرے گا۔بل غلط فہمی سے سامنے آیا جس کے بعد ایکسپوسنٹر بارے غلط فہمی دور کرنے کیلئے میٹنگ کے تمام مندرجات وفاقی حکومت کو بھیج دیئے گئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط