تین ادویات کے فارمولے سے 86 فیصد کورونا مریض صحتیاب ہوگئے

یوایچ ایس کے ڈرگ ٹرائل کے ابتدائی نتائج جاری، ہائیڈروکسی کلوروکوئن، ازتھرومائسن اور اوسلٹا مویر کا کمبینیشن انتہائی کامیاب رہا، ریسرچ میں 18سال سے زائد عمر کے کورونا مریضوں کو شامل کیا گیا۔ وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم

پیر 20 جولائی 2020 19:23

تین ادویات کے فارمولے سے 86 فیصد کورونا مریض صحتیاب ہوگئے
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2020ء) کورونا وائرس کےعلاج کیلئے ڈرگ ٹرائل کے ابتدائی نتائج جاری کردیے گئے، تین ادویات ہائیڈروکسی کلوروکوئن، ازتھرومائسن اور اوسلٹا مویر کا کمبینیشن انتہائی کامیاب رہا، جس سے صحتیابی کی 86 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی،ریسرچ میں 18سال سے زائد عمر کے کورونا مریضوں کو شامل کیا گیا۔ وی سی یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم جو اس تحقیقی پراجیکٹ کے پرنسپل انوسٹی گیٹر بھی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ریسرچ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام کی جارہی ہے۔ کورونا مریضوں کو تین ادویات فارمولے اور مختلف کمبینیشن میں دی گئیں۔ادویات میں ہائیڈروکسی کلوروکوئن، ازتھرومائسن اور اوسلٹا مویر شامل تھیں۔

(جاری ہے)

ریسرچ میں 8شہروں سے 10 یونیورسٹیوں سمیت 12 مراکز کو شامل کیا گیا۔ریسرچ میں 18سال سے زائد عمر کے کورونا مثبت مریضوں کو شامل کیا گیا۔

ریسرچ میں شامل 60 فیصد کورونا مریض مرداور 40 فیصد خواتین مریض شامل تھیں۔ان کے سات گروپس بنائے گئے جبکہ ایک کنٹرول گروپ کو کچھ نہیں دیا گیا۔ ان کو مختلف کمبینیشن میں ادویات دی گئیں۔ ادویات کے کمبینیشن سے سب سے زیادہ صحت یابی کی شرح 86 فیصد رہی۔ دوسرے نمبر پر ازتھرومائسن سے صحت یابی کی شرح 75 فیصد رہی۔اگر مریضوں کی صحتیابی کی مجموعی شرح کو دیکھا جائے تو مجموعی شرح 73.1 فیصد رہی۔

بغیر ادویات کے صحتیابی کی شرح 67 فیصد رہی۔27 فیصد مریض ادویات کے استعمال کے 2ہفتے بعد بھی پازیٹو رہے۔ڈرگ ٹرائل 30اپریل کو شروع ہوا، ڈرگ ٹرائل کی نیشنل بائیوایتھکس کمیٹی سے منظوری لی گئی۔ واضح رہے آج پیر کے روز یو ایچ ایس نے ابتدائی طور پر 5 جولائی تک شامل کیے گئے 525 مریضوں کا ڈیٹا جاری کیا گیا۔ نتائج کا اعلان وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے خصوصی تقریب میں کیا۔

جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور تھے۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس نے واضح کیا کہ یہ ریسرچ کے ابتدائی نتائج ہیں۔ تحقیق ابھی جاری ہے۔ مکمل تحقیق میں 9500 مریض شامل ہوں گے۔ پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ تحقیق پر اب تک تین کروڑ روپے خرچ ہوئے جو یونیورسٹی نے اپنے وسائل اور عطیات سے جمع کیے۔ تقریب میں وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان خان نے بھی شرکت کی۔

پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید الاضحی پر ایس او پیز پر عملدرآمد کیا گیا تو ستمبر تک کورونا پر قابو پالیں گے۔ صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ میڈیکل ادارے تحقیق میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاکستانی ڈاکٹرز دنیا بھر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے تحقیق کے حوالے سے یو ایچ ایس کے کردار کو سراہا اور کہا کہ تحقیق کے نتائج حوصلہ افزاء ہیں۔

تقریب میں پروفیسر عزیز الرحمن، ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم، پروفیسر مریم نواز تارڑ،جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی، ابرارالحق، پروفیسر محمود ایاز ، پروفیسر اسد اسلم، ڈاکٹر صومیہ اقتدار، ڈاکٹر فرح خالد، پروفیسر ظفر گل، پروفیسر حنیف ناگرہ، پروفیسر محمد شہزاد، ڈاکٹر اللہ رکھا، وقاص لطیف، فیصل امین اور ڈاکٹر شاہ نور نے شرکت کی۔ آخر میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ریسرچ میں حصہ لینے والوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی