ملک میں کورونا وائرس کا بتدریج تیزی سے زور ٹوٹنے لگا

یومیہ کیسز اور شرح اموات میں حوصلہ افزاء حد تک کمی آگئی، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ مہلک وباء سے 8 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ این سی او سی

پیر 3 اگست 2020 10:25

ملک میں کورونا وائرس کا بتدریج تیزی سے زور ٹوٹنے لگا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2020ء) ملک میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا، جس کے ساتھ ہی یومیہ کیسز اور شرح اموات میں تیزی سے کمی آنے لگی، گزشتہ24 گھنٹے میں330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وباء کورونا وائرس سے مزید8 اموات رپورٹ ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد بتدریج کم رہی ہے، پچھلے 24 گھنٹے میں330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جس کے ساتھ پاکستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار28 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وباء کورونا وائرس سے مزید8 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اموات کی شرح میں زبردست کمی آئی ہے جو کہ تمام پاکستانیوں کے لیے حوصلہ افزاء بات ہے۔

(جاری ہے)

لیکن نئی اموات کے ساتھ ملک میں مجموعی اموات کی تعداد5984 ہوگئی ہے۔

اسی طرح ملک بھر میں 2 لاکھ 48 ہزار873 کورونا مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب میں بھی کورونا وائرس پر قابو لانے کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ حکومت نے عید سے قبل مویشی منڈیوں میں اسمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ کیا تھا، بتایا گیا ہے کہ مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزاء آئے ہیں۔ واضح رہے عیدالاضحیٰ سے قبل پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں میں خریداروں کی کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ تھا۔

اب نتائج سامنے آئے ہیں کہ خیال رہے اسمارٹ سیمپلنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے قبل ازوقت لاک ڈاؤن ختم کردیا ہے۔ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق گزشتہ رات بارہ بجے کے بعد فی الفور ہو چکا ہے۔ جبکہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن17اگست تک نافذالعمل رہے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر اور تمام اضلاع میں کریانہ اسٹورز صبح 9بجے سے شام 7بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ تعلیمی ادارے شادی ہالز، ریسٹورانٹ، پارکس، سینماء ہالزبدستور بند رہیں گے۔جبکہ میڈیکل اسٹورز، پنکچرزشاپس، اور تندور 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔ صوبے میں بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی 24 گھنٹے چلانے کی اجازت دے دی گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی