امریکہ، کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں زبان اور عدم اعتمادی بڑی رکاوٹ

ہفتہ 22 اگست 2020 12:35

امریکہ، کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں زبان اور عدم اعتمادی بڑی رکاوٹ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2020ء) امریکہ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں زبان اور عدم اعتمادی بڑی رکاوٹ ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ بھر میں کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مریض سے رابطے میں آنے والوں کی تلاش صحت کے عملے کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس وقت فلوریڈا، ٹیکساس، ایریزونا اور کیلی فورنیا میں کرونا وبا سب سے زیادہ زوروں پر ہے اور انہیں ریاستوں میں ہسپانوی زبان بولنے والے کثرت سے رہتے ہیں۔

اسی طرح ریاست میری لینڈ کے جس علاقے میں سب زیادہ کورونا وائرس پھیلا، وہاں کے 56 فی صد بالغ افراد ہسپانوی زبان بولتے ہیں۔ میری لینڈ میں کورونا کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد تلاش کرنے والوں کی تعداد 1350 ہے جن میں سے صرف 60 افراد ہسپانوی زبان بول سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

زبان کے علاوہ ایک اور مسئلہ عدم اعتماد کا بھی ہے۔ تارکینِ وطن معلومات حاصل کرنے والوں پر شک و شبہات کا اظہار کرتے ہیں۔

خاص طور پر فون پر پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا جاتا ہے۔ماہرین صحت کہتے ہیں کہ وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر اندر کم از کم 75 فی صد ایسے اشخاص کا پتا لگا لیا جائے جو مریض کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ تارکینِ وطن کی بستیوں میں یہ ہدف پورا کرنا بہت مشکل ہے کیوں کہ اکثر اوقات یہ افراد اپنی سوشل سیکیورٹی اور ہیلتھ انشورنس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی