دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ38 لاکھ سے بڑھ گئی، ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ17ہزار، امریکہ میں ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے، برازیل میں متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ 27 ہزار سے بڑھ گئی، ایک لاکھ15 ہزار سے زائد افراد ہلاک، سپین میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ،28 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے، بھارت میں مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز، مرنے والوں کی تعداد58 ہزار سے بڑھ گئی

منگل 25 اگست 2020 12:57

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ38 لاکھ 13 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک آٹھ لاکھ17 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد23813035 جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6632076 ہے۔

مختلف ممالک میں اب تک کورونا وائرس سی817036 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد59 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ81 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد5915630 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد2516535 ہے جبکہ مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 181114افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد36 لاکھ 27 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ15 ہزار 451افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 3627217 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کی733057 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد115451تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق برازیل میں اب تک 2778709کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ ادھر سپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی، ملک میں اب تک وائرس سے 28872 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

سپین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سپین میں کورونا وائرس کی40 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد420809 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے بعد کاتالونیہ اور باسکیو کے حالات بہت خراب ہیں۔ میڈرڈ کی مقامی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لوگوں کو غیر ضروری معاشرتی پروگراموں کے انعقاد سے باز رہنے کا مشورہ دیاہے جبکہ کاتالونیہ میں 10 یا اس سے زیادہ لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

سپین میں کورونا وائرس سیاب تک 28 ہزار872 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 241561 ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، مہلک وائرس سے ملک کی مختلف ریاستوں میں ہونے والی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 61 ہزار نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد3167323 تک پہنچ گئی، اس دوران کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کرسات لاکھ چار ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

بھارت میں جان لیوا کورونا وائرس سے مزید848 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 58546 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کے شفایاب ہونے کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 23 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے صحت مند ہوچکے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی