پین اور انڈس ہسپتال نے ٹینسنٹ کی طرف سے عطیہ کئے جانے والے طبی سامان کی فراہمی کا عمل تیز کر دیا

جمعرات 17 ستمبر 2020 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) پروگریسو ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) اور انڈس ہسپتال نے ٹینسنٹ کی طرف سے عطیہ کئے جانے والے طبی سامان کی فراہمی کا عمل تیز کر دیا ہے۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق پین ملک بھر میں 64 ہزار بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرتا ہے۔ پروگریسو ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) پاکستان کے 15 اضلاع میں 255 سرکاری سکول چلا رہا ہے جہاں اس نے کوویڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران اپنے طلباء کے 11 ہزار ایک سو خاندانوں میں اشیاء خوردنی تقسیم کیں۔

پین ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) بھی تقسیم کر رہا ہے جس میں ملک کے 43 شہروں میں 103 ہسپتالوں میں صحت کے عملے میں ماسک، دستانے، چشمیں اور سینیٹائزر شامل ہیں۔ پین اور انڈس ہسپتال صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو مفت حفاظتی سامان کی فراہمی کیلئے شراکت دار ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ٹینسنٹ جو کہ دنیا کی ایک بڑی ٹیکنالوجی کمپینی ہے اور وہ پب جی موبائل اور ٹینسنٹ کلائوڈ جیسی مشہور مصنوعات کے ذریعہ پاکستان میں خدمات فراہم کر رہی ہے، اس نے 3 لاکھ سرجیکل ماسک، ایک لاکھ کے این 95 اور 50 وینیٹیلیٹرز عطیہ کئے ہیں جو کہ جون کے اوائل میں سندھ میں پہنچ گیا تھا۔

بورڈ آف پروگریسو ایجوکیشن نیٹ ورک کے چیئرمین عمر خیام شیخ نے کہا ہے کہ پین ہماری قوم کے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کی مدد کے لئے سخت کوشش کر رہا ہے کیونکہ وہ اس وبائی امراض کے دوران قربانیاں دیتے ہیں۔ ٹینسنٹ کی مدد سے ہم امدادی کارکنوں کی مدد کے لئے اپینی کوششوں کو مزید آگے بڑھا سکتے ہیں۔ انڈس ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا ہے کہ اس طرح کا عطیہ ٹینسنٹ کی طرف سے نہ صرف پاکستان میں صحت کے حکام کو مدد فراہم کرتا ہے بلکہ اس سے حوصلہ بھی بڑھے گا، یہ ایک مشترکہ لڑائی ہے اور ہم مل کر اس عالمی بحران سے نبرد آزما ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ۔19 کے تقریباً 20 فیصد ٹیسٹ کراچی میں واقع انڈس ہسپتال کی لیبارٹری میں ہو رہے ہیں۔ طبی عملہ کو اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے صحیح آلات سے آراستہ ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ اس سلسلہ میں ٹینسنٹ سرگرم عمل ہے، لوگوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے وہ لوگوں کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

سی ای او پروگریسو ایجوکیشن نیٹ ورک ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا کہ کووڈ۔19 کے دوران پین نے ملک بھر میں 189 سرکاری سکولوں میں 11 ہزار ایک سو طلباء کے خاندانوں میں اشیاء خوردنی تقسیم کی۔ پین نے 43 شہروں کے 103 ہسپتالوں میں طبی عملہ کو مفت حفاظتی سامان (پی پی ای) مہیا کیا ہے جس میں 20 ہزار 951، حفاظتی لباس، 2740 گائونز، 29 ہزار 453 سرجیکل ماسک، 4772 این 95/کے این 95 ماسک، 52,247 لیٹیکس دستانے، 2735 چشمے، 806 لیٹر سینیٹائزر اور 1831 لیٹر منرل پانی شامل ہیں۔

کراچی میں 450 بستروں اور مظفرگڑھ میں 350 بستروں کے انڈس ہسپتال کو کووڈ۔19 کے مریضوں کے علاج کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ انڈس ہسپتال پاکستان کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ایک خیراتی ادارہ ہے جسے پاکستان سینٹر آف فلانتھراپی نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے اور پاکستان کے ٹیکس حکام کی طرف سے اسے ٹیکس میں استثنیٰ حاصل ہے۔

اس وقت انڈس ہسپتال پورے ملک میں 11 ہسپتالوں اور 42 بنیادی صحت کے مراکز کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے جن میں کل 1595 بسترے، 10 ہزار ملازمین ہیں اور ہر ماہ تقریباً 3 لاکھ مریضوں کا ان میں علاج کیا جاتا ہے۔ ٹی آئی ایچ کی ہارورڈ سنٹر آف گلوبل ہیلتھ ڈیلیوری، سینٹ جوڈز چلڈرن ریسرچ ہسپتال، ہارورڈ میڈیکل سکول، انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور گلوبل فنڈ برائے ایڈز، تپ دق و ملیریا جیسے اداروں کا شراکت دار ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط