سعید غنی کی ہدایت پرڈپٹی کمشنرویسٹ نے اورنگی ٹائون میں 2 اسکول سیل کردیئے

فرائض سے غفلت بڑتنے پر صوبائی وزیر تعلیم نے ایجوکیشن ٹائون آفیسر اورنگی ٹائون میٹھا خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں اور سرکاری احکامات کے برخلاف کام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،سعید غنی

جمعرات 17 ستمبر 2020 17:02

سعید غنی کی ہدایت پرڈپٹی کمشنرویسٹ نے اورنگی ٹائون میں 2 اسکول سیل کردیئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے اورنگی ٹائون میں 4 نجی اسکولوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی اور اسکولوں میں پری پرائمری اور پرائمری کے بچوں کو تعلیم دینے کے حکومتی احکامات کے خلاف اسکول کھولنے پر ان تمام اسکولوں کو سیل کردیا ہے جبکہ ان کے خلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب اپنے فرائض سے غفلت بڑتنے پر صوبائی وزیر تعلیم نے ایجوکیشن ٹائون آفیسر اورنگی ٹائون میٹھا خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ صوبائی وزیر نے سیکرٹری تعلیم سندھ کو ہدایات دی ہیں کہ 21 ستمبر اور 28 ستمبر سے قبل تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے اساتذہ اور اسٹاف کے کرونا ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے اور جن جن میں کرونا ٹیسٹ مثبت پایہ جائے انہیں اسکولوں میں آنے کی اجازت نہ دی جائے۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا ہے کہ 15 ستمبر سے قبل 16 کالجز کے اساتذہ میں کرونا کی تصدیق ہوگئی تھی اس لئے ان کو کالجز نہیں آنے دیا گیا ہے جبکہ 15 ستمبر کے بعد اندرون سندھ کے دو کالجز کے 8 اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ان دونوں کالجز کو بند کردیا گیا ہے اور وہاں ڈس انفیکشن کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں تعلیمی ادارے کھلنے کے مسلسل تیسرے روز بھی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے صبح سویرے ہی شہر کے مختلف علاقوں کے تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے 4 اسکولز جن میں فیض پبلک اکیڈمی اورنگی ٹائون، بیسٹ وے گرامر اسکول اورنگی ٹائون، الائیڈ اسکول اورنگی ٹائون ساڑھے گیارہ نمبر کیمپس اورحاجرہ میموریل ہائی اسکول کے دورے میں یہاں ایس او پیز کے برخلاف پری پرائمری اور پرائمری کے بچوں کی تعلیم شروع کردینے پر ان کو سیل کرنے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات صادر کئے۔

صوبائی وزیر کے ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی کو ہدایات دی کہ فوری طور پر ان اسکولوں کو سیل کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوںنے ڈی سی ویسٹ اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو احکامات دئیے کہ وہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں قائم تمام چھوٹے اور بڑے اسکولوں کو دورہ کریں اور جہاں جہاں حکومتی احکامات کے برخلاف کوئی عمل کیا جارہا ہو تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

صوبائی وزیر نے گارڈن ویسٹ میں قائم ایڈن گرامر اسکول، اورنگی ٹائون میں قائم کے ایم سی گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز پرائمری و سیکنڈری اسکول، ٹی سی ایف اسکول، گورنمنٹ گرلز اسکول اورنگی ٹائون نمبر ۹، ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز اسکول اورنگی ٹائون نمبر ۵، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج سیکٹر ساڑھے گیارہ، گورنمنٹ عبداللہ گرلز کالج، نارتھ ناظم آباد سمیت متعدد سرکاری و نجی اسکولوں کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے متعلقہ ڈسٹرکٹ کے ڈی اوز، ای ٹی اوز سمیت دیگر افسران سے رابطہ کیا اور ان سے ان کی اپنی ڈسٹرکٹ کی سرگرمیوں کے حوالے سے بازپرس کی۔ ای ٹی او اورنگی ٹائون میٹھا خان کی جانب سے خاطر خواہ جواب نہ ملنے اور ان کا احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی پاداش میں صوبائی وزیر نے سیکرٹری تعلیم سندھ کو میٹھا خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں اور سرکاری احکامات کے برخلاف کام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ جو اساتذہ اور افسران کوتاہی کے مرتکب ہوئے ان کے خلاف بھی سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ ہم بچوں کی صحت پر کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کریں گے اور ساتھ ساتھ میں ایک بار پھر والدین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو مکمل ایس او پیز کے تحت تعلیمی اداروں میں بھیجیں جبکہ 21 ستمبر کے بعد کلاس 6 تا 8 اور 28 ستمبر کے بعد پری پرائمری اور پرائمری کے بچوں کو اسکول بھیجیں۔

انہوںنے کہا کہ اگر کوئی تعلیمی ادارہ والدین پر ان تاریخوں سے قبل ان کے بچوں کو بلوانے کے لئے زور دیتا ہے تو اس کی شکایات متعلقہ ڈپٹی کمشنر یا تھانہ کو کریں ۔ انہوںنے کہا کہ ہم بچوں کی صحت سے کسی کو بھی کسی قیمت پر کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے اپنے ایک جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم نے صوبے بھر کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور اسٹاف کے دیگر ارکان کے کرونا ٹیسٹ محکمہ صحت کے اشتراک سے کروانے کے لئے سیکرٹری تعلیم کو ہدایات جاری کردی ہیں اور جن جن میں کرونا وائرس مثبت آیا ہے ان کو تعلیمی اداروں میں نہ جانے کی سختی سے ہدایات دی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ سیکرٹری تعلیم کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ 21 ستمبر سے قبل کلاس 6 اور 8 کے تعلمی اداروں کے اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ کے عمل کو مکمل کیا جائے اور اس کے بعد 28 ستمبر سے قبل پری اور پرائمری کے اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ کے عمل کو مکمل کیا جائے۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ بھر کے کالجز کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کے کرونا ٹیسٹ کا عمل 12 ستمبر سے قبل ہی شروع کردیا گیا تھا، جس میں سے سہون شریف اور بھان سعید آباد کے 16 اساتذہ میں کرونا ٹیسٹ کے نتائج 15 ستمبر سے قبل ہی مثبت آگئے تھے اس لئے ان اساتذہ کو کالج جانے سے منع کردیا گیا تھا تاہم گذشتہ روز اندرون سندھ کے دو کالجز میں 8 اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ان دونوں کالجز کو بند کردیا گیا ہے اور وہاں ڈس انفیکشن کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ پاکستان میں الحمداللہ کرونا وائرس میں کمی آئی ہے لیکن یہ ختم نہیں ہوا ہے اور اگر ہم نے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا تو اس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ انتہائی مشکل فیصلہ تھا اور ہم نے اس حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے 15 روز قبل ہی تمام تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کردی تھی اور ساتھ ہی بچوں کے والدین کو بھی ایس او پیز کے مطابق بچوں کو تعلیمی اداروں میں بھیجنے کی درخواست کی ہے۔

انہوںنے کہا کہ ایک بار پھر میں والدین سے پرزور استدعا کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کی صحت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مکمل طو ر پر ایس اوپیز پر عمل درآمد کریں جبکہ اسکول انتظامیہ اور اساتذہ بھی اس حوالے سے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط