ماہرین امراض اطفال کی حکومت کو پولیو کے خاتمہ کیلئے بھرپور حمایت اور تعاون کی یقین دہانی، پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن پولیو مہم اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں بھرپور ساتھ دیں گے

ماہرین کو قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر اسلام آباد میں پولیو خاتمے کیلئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) معروف ماہرین امراض اطفال نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومتِ پاکستان کی بھرپور حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن پولیو مہم اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں بھرپور ساتھ دیں گے۔

انہوں نے یہ یقین دہانی قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کرائی ۔ اس اجلاس کا مقصد ملک میں پولیو کی موجودہ صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بات کرنا اور والدین کو ویکسین کی افادیت سے آگاہی دینے بارے ماہرین امراض اطفال کو بتاناتھا۔ اجلاس کی صدارت کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر سینئر ماہرینِ امراض اطفال کے علاوہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر اقبال احمد میمن رکن نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ برائے انسداد پولیو بھی اجلاس میں شریک تھے۔ بیان کے مطابق ڈاکٹر رانا صفدرنے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے سینئر پاکستانی ماہرینِ اطفال سے درخواست کی کہ پولیو کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ نئی نسل کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے ماہرین اطفال کے والدین کو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی افادیت کے بارے میںقائل کرنے میں کردار کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ماہرین اطفال کا والدین کو مطمئن کرنے کیلئے بہت بڑا کردار ہے۔

ماہرینِ اطفال کے کردار سے پولیو ویکسین کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا جس سے آنے والی نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے گا۔ ماہرینِ اطفال نے پولیو مہم کو مزید موثر اور کامیاب بنانے کیلئے آگاہی مہم پر زور دیا تاکہ مہم میں سو فیصد نتائج حاصل کیے جاسکیں۔نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے رکن پروفیسر ڈاکٹر اقبال احمد میمن نے پاکستان پولیو پروگرام کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے ہوتے ہوئے قومی انسدادِ پولیو مہم کے لیے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

امید ہے کہ 21 ستمبر سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم میں سو فیصد نتائج حاصل کیے جاسکیں گے۔کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جاسکے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ تمام والدین کیلئے اہم موقع ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر انہیں پولیو وائرس کے حملے سے محفوظ بنائیں۔ پولیو ورکرز کو کورونا وبا کے دوران مکمل ٹریننگ فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بچوں کی صحت کی حفاظت بھی یقینی بنائیں کیونکہ صحت کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے رواں سال انسداد پولیو مہمات چلائی جائیں گی اور بچوں کا حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام بھی جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو سے پانچ سال تک کی عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں۔اس بیماری سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں۔ حتیٰ کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔ اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلوا کر اس موذی وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ بار بار پولیو قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں۔ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط