پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہو گی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 16:11

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہو گی
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) ضلع سرگودہامیں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہو گی مہم کے دوران ضلع بھر کے پانچ سال تک کی عمر کے چھ لاکھ 48ہزار650 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیںگے ۔ ضلع بھر کی 167یونین کونسلوں میں میڈیکل عملہ پر مشتمل 1460موبائل ‘198مستقل‘14 رومنگ اور 67ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

قومی پولیو مہم 23ستمبر تک جاری رہے گی جبکہ 24اور 25 ستمبر کو کیچ اپ ڈے ہوںگے ۔ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں کے 3784 فیلڈ اہلکار گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گے ۔ اس امر کاانکشاف آج ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت پولیو مہم کے جائزہ اجلاس میں کیاگیا ۔ اجلاس میںاے ڈی سی جی بلال فیروز ‘سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ ‘ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ‘ ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ‘ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ‘سی او ایجوکیشن ریاض قدیر سمیت ریسکیو 1122 ۔

(جاری ہے)

بہبود آبادی او رپولیس کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہاکہ وطن عزیز کے مستقبل او رآج کے نونہالوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو مہم کو کامیاب بنانا متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے ۔ پولیو کے سو فیصد اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ کام کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ والدین پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں او راپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے ضرور پلائیں ان کی زرا سی کوتاہی زندگی بھر کاپچھتاوا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت پر زور دیا کہ وہ والدین میں غیر حقیقی خدشات کو دور کرنے کیلئے بھر پور آگاہی مہم چلائیں ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں صرف پاکستان او رافغانستان دو ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس ختم نہیں ہوا جو ایک بڑی معاشرتی ناکامی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیو ورکرز کو کورونا ایس اوپیز کاپابند بنایا جائے او ران کی فول پروف سیکورٹی پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارے ماحول میں پولیو وائرس پازیٹو پایاگیا ہے ہر بچے تک پہنچنا او راسے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا لازم ہے ۔ انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ اس ضمن میں عوام الناس میں آگاہی پیدا کریں ۔ انہوںنے اے سی صاحبان کو پولیو ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ یقینی بنانے او رضلع بھر کے اہم مقامات پر آگاہی بینرز ‘پینا فلیکس لگانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے پولیو پلان کے ناقص انتظامات ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر کی سرزنش کرتے ہوئے سی او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ کو جواب طلبی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی