سرگودھا‘ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم‘ چھ لاکھ 48ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے

منگل 22 ستمبر 2020 13:47

سرگودھا‘ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم‘ چھ لاکھ 48ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) سرگودھا میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم میں چھ لاکھ 48ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لئے محکمہ صحت کی 1460موبائل ‘198 مستقل ‘14رومنگ ‘ 67ٹرانزٹ ٹیموں کے چار ہزار سے زائد اہلکار گھر گھر جا کر بچوں کوپولیو سے بچاو کے قطرے پلا نے میں مصروف عمل ہیں۔زرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے آغاز پر انسداد پولیو مہم کے لئے قائم کاونٹر پر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی اور پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکند حیات وڑائچ نے بتایاکہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم میں چھ لاکھ 48ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جارہے ہیں جن کیلئے محکمہ صحت کی 1460موبائل ‘198 مستقل ‘14رومنگ اور 67ٹرانزٹ ٹیموں کے چار ہزار سے زائد اہلکار گھر گھر جا کر بچوں کوپولیو سے بچا ؤ کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ پولیو ورکرز کو کرونا سے بچاو کیلئے تھرمل گن ‘ ماسک او رسینی ٹائرز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث انسداد پولیو مہم متاثر ہوئی اب دوبارہ نئے جذبے کے ساتھ کام جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ زراسی کوتاہی زندگی بھر کا پچھتاوا ہے ۔والدین پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے گردونواح میں پولیو کے کنفرم کیس جبکہ ماحول میں وائرس موجود ہے لہذاہمیں انتہائی الرٹ رہنا ہوگا اور بحیثیت پاکستانی اس مہم کو کامیابی سے ہم کنار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان او رافغانستان دنیا کے صرف دو ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس موجود ہے ۔ ہمیں اس کو شکست دینا ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے مختلف علاقوں میں کام کرنے ولی پولیو ٹیموں کاموقع پر جا کر کام اور رفتار کا جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف گھروں پر جا کر والدین سے ملاقات کی اور ان سے پولیو ورکرز بارے دریافت کیا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ پولیو سے بچاو کے دو قطرے ضرور پلائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی