ماں کا دودھ بچے کی نشونماء کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے‘ڈاکٹر یاسمین راشد

پاکستان میں بچوں کی نشونماء رکنے کی بہت بڑی وجہ بریسٹ فیڈنگ کا نہ ہوناہے‘صوبائی وزیر صحت

جمعرات 24 ستمبر 2020 11:49

ماں کا دودھ بچے کی نشونماء کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے‘ڈاکٹر یاسمین راشد
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کی نشونماء کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔اس لئیبریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کو اجاگرکرنے کیلئے علماء کرام کا کردارانتہائی اہم ہے۔کیونکہ پاکستان میں بچوں کی نشونماء رکنے کی بہت بڑی وجہ بریسٹ فیڈنگ کا نہ ہوناہے۔زرائع کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد ایک اجلاس میں بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بریسٹ فیڈنگ کے رجحان کو بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھارہاہے۔

جبکہ ماں کے دودھ کی اہمیت کے حوالہ سے وسیع پیمانے پرآگاہی مہم شروع کرنے کی اشدضرورت ہے۔محکمہ صحت پنجاب ورکنگ پلیسز پر ماؤں کیلئے آسانیاں پیداکررہاہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ بچے کو صحت مندزندگی دینے کیلئے ماں کو اپنا دودھ ضرورپلاناچاہئے۔بچے کو دودھ نہ پلانے کی وجہ سے ماں کے اندرخون کی کمی پیداہوجاتی ہے۔بریسٹ فیڈنگ کے حوالہ سے ماؤں کی باقاعدہ کونسلنگ ہونی چاہئے۔

ماں کے دودھ سے بچے کے اندرقوت مدافعت پیداہوتی ہے۔بچے کی پیدائش کے پہلے دوسال تک ماں کا دودھ بہت اہم ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں ماں اور بچے کی صحت کو محفوظ بنانے پر زوردیا۔ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب نے انتہائی محنت سے کوروناوائرس کا مقابلہ کیاہے۔محکمہ صحت پنجاب نے تیس ہزارڈاکٹرز کو میرٹ پربھرتی کیاہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی