وزیراعظم نے پاکستان میں دل کے اسٹنٹس کی تیاری کا افتتاح کردیا

پاکستان اسٹنٹ تیار کرنے والا دنیا کا 18 واں اور مسلم دنیا کا دوسرا ملک بن گیا میڈیکل ٹیکنالوجی میں پاکستان کا ایک اور بڑا قدم ہے ، وفاقی وزیر فواد چوہدر ی

جمعہ 16 اکتوبر 2020 13:33

وزیراعظم نے پاکستان میں دل کے اسٹنٹس کی تیاری کا افتتاح کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) سائنس پارک میں کارڈیک اسٹنٹ کی تیاری کا افتتاح کردیا جس سے ملک دل کی بیماری کے اس علاج میں خودکفیل ہوگیا۔جمعہ کو وزیراعظم نے نسٹ میں کارڈیک اسٹنٹس کے پروڈکشن یونٹ کا افتتاح کردیا جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹنٹ تیار کرنے والے دنیا کے 18 ممالک میں شامل ہوگیا اور مسلم دنیا کا دوسرا ملک بن گیا۔

(جاری ہے)

عالم اسلام میں ترکی کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہوا۔مقامی طور پر اسٹنٹ تیار ہونے سے ملک میں دل کے مریضوں کو معیاری اور سستے اسٹنٹ دستیاب ہوں گے جبکہ ملک کو سالانہ 8 ارب روپے کی بچت ہوگی۔فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل ٹیکنالوجی میں پاکستان کا ایک اور بڑا قدم ہے، وزیراعظم عمران خان نے نسٹ سائنس پارک میں دل کے اسٹنٹس کی مینو فیکچرنگ کا افتتاح کردیا۔ یہ اسٹنٹس یورپی معیار کے مطابق ہیں، اس سہولت کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو اسٹنٹس بنانے کی میڈیکل ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی