وزیر صحت سے اسٹیشن کمانڈرنیوی لاہور کموڈورنعمت اللہ کی ملاقات

پنجاب کی عوام کیلئے سات اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں، پنجاب کے 52لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈتقسیم کرچکے ہیں‘ڈاکٹریاسمین راشد

جمعہ 6 نومبر 2020 16:30

وزیر صحت سے اسٹیشن کمانڈرنیوی لاہور کموڈورنعمت اللہ کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اسٹیشن کمانڈرنیوی لاہور کموڈورنعمت اللہ نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور کموڈورنعمت اللہ کے درمیان پنجاب میں کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال ودیگرصحت اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔

اسٹیشن کمانڈرنیوی لاہورکموڈورنعمت اللہ نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو سووینئربھی پیش کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکرنے کیلئے کوشاں ہیں۔کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے 52لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈتقسیم کرچکے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھر کے باسیو ں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کریںگے۔وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت صوبہ کے اہم ترین اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں کواپ گریڈ کیاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کی عوام کیلئے سات اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان عوام کوصحت کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ سہولیات دیناچاہتے ہیں۔پنجاب کے دوردراز کے علاقہ جات میں عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔کوروناوائرس سے بچاؤ کاواحدحل احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکرناہے۔پاکستان کیلئے خدمات سرانجام دینے والے پاکستان نیوی کے افسران وجوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اسٹیشن کمانڈرنیوی لاہور کموڈورنعمت اللہ نے پنجاب میں کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے بروقت اقدامات اٹھانے پر وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی کاوشوں کو سراہا اورپاکستان نیوی کی جانب سے وزیر صحت کی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔کموڈورنعمت اللہ نے کہاکہ پاکستان نیوی بھی کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکررہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی