کرونا وائرس کیسز کی شرح 6 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے، محکمہ صحت سندھ

احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو کرونا وائرس کی شرح میں مزید اضافے کا خدشہ ہے

منگل 17 نومبر 2020 16:42

کرونا وائرس کیسز کی شرح 6 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے، محکمہ صحت سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) محکمہ صحت سندھ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 6 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے، اس سے قبل 20 جولائی کو مثبت کیسز کی شرح 6.60 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اکتوبر میں کیسز کی شرح 1.9 فیصد سے 3.1 فیصد کے درمیان رہی تھی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 6 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے، کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی یہ شرح 13 نومبر سے بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 16نومبر کو کرونا کیسز کی مثبت شرح 6.02 فیصد تک آگئی ہے، سندھ میں 12 نومبر کو کرونا کیسز کی شرح 4.06 فیصد جبکہ 7 نومبر کو 4.93 فیصد تھی۔محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا کہ اس سے قبل 20 جولائی کو سندھ میں کرونا کیسز کی مثبت شرح 6.60 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، اکتوبر میں کیسز کی شرح 1.9 فیصد سے 3.1 فیصد کے درمیان رہی۔محکمہ صحت کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو کرونا وائرس کی شرح میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر نے خطرناک صورت اختیار کرلی ہے، ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہوچکی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی