دنیابھر میں میں کورونا وائرس سے 13لاکھ 54ہزار ہلاکتیں،پانچ کروڑ سے زائد متاثر

دنیا بھر میں 1 کروڑ 58 لاکھ 56 ہزار 759 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،رپورٹ

جمعرات 19 نومبر 2020 11:41

دنیابھر میں میں کورونا وائرس سے 13لاکھ 54ہزار ہلاکتیں،پانچ کروڑ سے زائد متاثر
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 65 لاکھ 63 ہزار 801 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 54 ہزار 802 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 58 لاکھ 56 ہزار 759 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 1 ہزار 435 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 240 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 56 ہزار 254 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 73 ہزار 727 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے امریکا میں 44 لاکھ 50 ہزار 477 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 22 ہزار 195 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 71 لاکھ 66 ہزار 996 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 31 ہزار 618 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 89لاکھ 58 ہزار 483 ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 67 ہزار 497 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 59 لاکھ 47 ہزار 403 تک جا پہنچی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 46 ہزار 698 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 20 لاکھ 65 ہزار 138 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 34 ہزار 387 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 91 ہزار 998 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 42 ہزار 39 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 42 ہزار 467 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 53 ہزار 274 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 14 لاکھ 30 ہزار 341 ہو چکے ہیں۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس 36 ہزار 347 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 39 ہزار 337 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 47 ہزار 217 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 12 لاکھ 72 ہزار 352 ہو گئے۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 34 ہزار 563 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ 18 ہزار 3 ہو چکی ہے۔سعودی عرب اسی فہرست میں 29 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 710 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 208 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 65 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 381 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 927 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 7 ہزار 248 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 32 ہزار 5 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 535 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 26 ہزار 674 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی