پولیس کے ذریعے امیدوار کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،تحریک انصاف، قبل از انتخابات دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے، چیف الیکشن کمیشن اور پنجاب کے آئی جی کوخط لکھنے کا فیصلہ،جھنگ میں کامیاب جلسے نے ن لیگ نیندیں حرام کر دی ہیں،حکومت ایک مرتبہ پھر دھاندلی اور کارکنان کو پولیس کے ذریعے ہراساں کرنے کیلئے کوشاں ہے،بیان

ہفتہ 1 مارچ 2014 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے جھنگ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP-81میں ضمنی انتخابات کے دوران مقامی پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے امیدوار اور ان کے اہلِ خانہ کو ہراساں ں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قبل از انتخابات دھاندلی کی کوشش قرار دیا ہے اور چیف الیکشن کمیشن اور پنجاب کے آئی جی کوخط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں تحریک انصاف کے امیدوار رائے تیمور بھٹی کے چچا زاد بھائی اور چیف پولنگ ایجنٹ رائے فیصل ممتاز بھٹی کی بلا جواز گرفتاری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت مذکورہ اقدام کے ذریعے تحریک انصاف کے کارکنان کو ہراساں کرنا چاہتی ہے جو شاہ جیوانہ میں عظیم الشان جلسہ عام کے ذریعے حکومت کو اپنی عوامی قوت سے متعارف کروا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ جھنگ میں تحریک انصاف کے کامیاب جلسے نے مسلم لیگ نواز کی قیادت کی نیندیں حرام کر دیں ہیں جو کہ ایک مرتبہ پھر دھاندلی اور کارکنان کو پولیس کے ذریعے ہراساں کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اپنے بیان میں چیف الیکشن کمیشنر کو مخاطب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے استفسار کیا کہ وہ تمام ثبوتوں اور شواہد کے باوجود پنجاب حکومت کو کب تک انتخابات میں کھلم کھلا دہشت پھیلانے اور دھاندلی کی اجازت دے رکھیں گے۔

انہوں نے آئی جی پنجاب سے بھی پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے امیدوار اور ان کے حمایتیوں کو خوفزدہ کرنے کی کوششوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انہیں خیبر پختونخواہ میں اپنے ہم منصب سے سبق حاصل کرنا چاہیے جنہیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت کا سامنا نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک پولیس کو سیاسی دباؤ اور اقربا پروری سے آزاد نہیں کیا جاتا صوبوں میں امن عامہ کی صورت حال میں بہتری اور عوام کو انصاف کی فراہمی خارج از امکان ہیں۔

اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے زور دے کر کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو خوفززدہ کرنے کی کوششیں عام انتخابات سے بلا تعطل جاری ہیں جس کا اظہار پنجاب میں صوبے بھر کے ضمنی انتخابات کے دوران خاص طور پر کیا گیا۔ خوشاب میں ضمنی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مذکورہ انتخاب میں نہ صرف اچانک پولنگ کے اوقات میں گھنٹہ بھر کی بلاجواز توسیع کی گئی بلکہ انتخابات سے ایک دو روز قبل کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

انہوں نے چیف الیکشن کمیشن سے انتظامی میشنری بشمول پولیس کے ذریعے دھاندلی رکوانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر پنجاب کے 4حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی جانچ کی درخواست پر کارروائی کی جاتی تو دھاندلی کی تمام تر تفصیلات سامنے آجاتیں ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے 4حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق نہ کرنے کی وجہ سے پنجاب حکومت پولیس اور انتظامی میشنری کے استعمال کے ذریعے دھاندلی کرنے کیلئے خود کو آزاد سمجھتی ہے کیونکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے کامیابی کا حصول مسلم لیگ نواز کے بس سے باہر ہے۔

پنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین اس معاملے پر چیف الیکشن کمشنر اور آئی جی پنجاب کو جلد ہی خطوط تحریر کریں گے اور قبل از انتخابات دھاندلی کی کوششیں اور پولیس کے ذریعے تحریک انصاف کے امیدوار کو ہرساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی