دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد14 لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کرگئی

منگل 1 دسمبر 2020 11:21

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد14 لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کرگئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) : دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد14 لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کرگئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6 کروڑ 35 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد63589725 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1473926 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد18131076ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ39 لاکھ 19 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ74 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد13919870ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد5422659 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک274332 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایک کروڑ 39 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد94 لاکھ63 ہزار سے زیادہ ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی38772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید443 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9463254 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 137659افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد63 لاکھ 36ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ73 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی21138 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد6336278 ہوگئی ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید287 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 173165ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22لاکھ22 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سی52 ہزار7 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2222488 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید406 افراد دم توڑ گئے۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی4005 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 52731 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد55 ہزار 5 سو سے زائد ہوگئی۔ منگل کو مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 672 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اس دوران ملک میں کورونا وائرس کی16376 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس جان لیوا وائرس سے اب تک مجموعی تعداد55576 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا