عرب امارات میں کورونا سے مزید چھ افراد ہلاک،3362نئے کیسوں کی تشخیص

یواے ای میں حالیہ ہفتوں کے دوران یومیہ کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے،وزارت صحت

جمعرات 14 جنوری 2021 14:53

عرب امارات میں کورونا سے مزید چھ افراد ہلاک،3362نئے کیسوں کی تشخیص
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) متحدہ عرب امارات میں کووِڈ19کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے میں کروناوائرس کے 3362 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے اور اب کل کیسوں کی تعداد 239587 ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امارات کی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ پہلے سے کووِڈ19کا شکار مزید چھے مریض چل بسے ۔

اب اس مہلک وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 723 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

یواے ای میں حالیہ ہفتوں کے دوران میں کووِڈ19کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یومیہ ایک ہزار سے تین ہزار تک کیسوں کی تشخیص ہورہی ہے۔اماراتی حکام نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ اس مہلک وائرس سے بچائو کے لیے رضاکارنہ طور پر ویکسین لگوائیں۔وزارت صحت نے کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کی مہم بھی تیز کردی ہے اوراب تک یواے ای میں ویکسین لگوانے والوں کی شرح فی صد دنیا میں اسرائیل کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔اماراتی حکام کا کہنا تھا کہ وہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اپنی 90 لاکھ آبادی میں سے 50 فی صد کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط