بینظیر بھٹو شہید نے اپنی زندگی مظلوم ،پسماندہ طبقات کیلئے وقف کر رکھی تھی،آصف علی زرداری

جمعہ 20 جون 2014 18:12

بینظیر بھٹو شہید نے اپنی زندگی مظلوم ،پسماندہ طبقات کیلئے وقف کر رکھی تھی،آصف علی زرداری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی1 6ویں یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام کارکنوں اور جمہوریت پسندوں کو مبارکباد پیش کی ہے، خاص کر خواتین اور تمام پسماندہ طبقات کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو نے مظلوم اور پسماندہ طبقات کے لئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی۔

آج ہم اپنی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 61ویں سالگرہ اس وقت منا رہے ہیں جب قوم نے ملک سے عسکریت پسندی کے ذہن کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ جنگ محترمہ بینظیر بھٹو کا عزم تھا اور انہوں نے اس جنگ کی قیادت کی تھی اور اس جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

(جاری ہے)

آج دہشتگردی کے خلاف جنگ اسی عزم کی بازگشت ہے جس کا اظہار شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی شہادت کے روز کیا تھا۔

ہماری عظیم لیڈر کا یوم پیدائش دوہری خوشی کا باعث ہے کیونکہ آج ہم ملک کو سلامتی کے خطرہ کے خلاف لڑنے کا عزم کر رہے ہیں۔ آج ہم دہشتگردی کے خاتمہ اور جمہوری نظریات کے تحفظ کا عزم کر رہے ہیں اور ایک ہمہ جہت معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جس میں قانون کی حکمرانی ہوگی، جس کے لئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ساری زندگی جدوجہد کی۔ آج ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ کبھی بھی دہشتگردوں کو ان کا سیاسی ایجنڈا ملک پر طاقت کے ذریعے مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور پاکستان کو ہمہ جہت ملک بنائیں گے اور ملک کی تقدیر کا فیصلہ ووٹ کی پرچی سے ہوگا نہ کہ بندوق کی گولی سے۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو عوام کے ذہنوں اور دلوں پر راج کرتی ہیں۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کو مستحکم کریں گے، پسماندہ طبقات کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور ان تمام نظیرات کی حفاظت کریں گے جن کے لئے ہمارے آباء و اجداد نے یہ ملک حاصل کیا تھا۔ آج ہمیں ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے ملک میں جمہوریت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے بچانے کے لئے اپنی جان کی بازی لگا دی۔

آج ہم اپنی بہادر افواج، پولیس، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور عسکریت کے خلاف لڑتے ہوئے عظیم قربانیاں پیش کیں ۔ قوم ان تمام لوگوں کو نہیں بھلا سکتی اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط