سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کاحکم

مون سون کے دوران ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں‘سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر

جمعہ 15 اکتوبر 2021 14:41

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کاحکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کاحکم دے دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں- گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 508 مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 373 مریض رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ روز راولپنڈی سے 59 فیصل آباد سے 10 جبکہ ننکانہ صاحب سے ڈینگی کے 8 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز اٹک اور حافظ آباد 7سات جبکہ مظفرگڑھ سے ڈینگی کے 5 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ڈینگی کے 4 چار مریض رپورٹ ہوئے ہیں اورگزشتہ روز بہاولنگر،پاکپتن اور سرگودھا سے ڈینگی کی3 تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 5,709 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 4,220 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں - رواں سال صوبہ بھر سے اب تک ڈینگی سے 18 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,490 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 831 مریض داخل ہیں۔

لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 659 مریض داخل ہیں۔ سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت 5,120 بیڈز ڈینگی کے لئے مختص ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی کیلئے مختص بیڈز میں سے 1,490 بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں بیڈز ڈینگی کیلئے 1266 مختص کئے گئے ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کیلئے مختص بیڈز میں سے 831 بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں۔

صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں - مون سون کے دوران ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونے دیں۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 415,216 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔

گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 96,301 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گزشتہ روز پنجاب بھر میں 2,174 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 57,656 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 7,890 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گزشتہ روز لاہور میں 1,220 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے مزیدکہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔ پنجاب کے تمام علماء کرام سے بھی اپیل ہے کے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کریں۔ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردارکریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی