ہردس خواتین میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسرکی شکارہوتی ہے‘ وزیر صحت

صوبے کے 2کروڑ93لاکھ خاندانوں کویونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولت دی جارہی ہے‘ یاسمین راشد

بدھ 27 اکتوبر 2021 17:27

ہردس خواتین میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسرکی شکارہوتی ہے‘ وزیر صحت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں بریسٹ کینسرسے متعلق آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،پرووائس چانسلر پروفیسرڈاکٹراعجاز حسین،ڈین مئیوہسپتال پروفیسرڈاکٹرثاقب سعید،رجسٹرارڈاکٹرریاست علی،پروفیسراصغرنقی،پروفیسرعائشہ ملک،ڈاکٹرعباس کھوکھر،پروفیسررانادل آویزندیم، پروفیسر ساجد عبیداللہ، پروفیسرسائر ہ افضل،ڈاکٹرمارے عمران،فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، نرسز اور سٹوڈنٹس کی کثیرتعدادنے بھی شرکت کی۔

آگاہی سیمینار میںڈاکٹرماریہ عمران نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی خدمات پر نظم پڑھی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلرکنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے اپنے خطاب میں وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی آمدپر شکریہ اداکیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے بریسٹ کینسرکے خلاف آگاہی واک کی قیادت بھی کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے آگاہی سیمینارکے شرکاء سے اپنے خطاب میںکہاکہ پہلے درجے کے کیسنرکی تشخیص کی صورت میں اس بیماری کا علاج ممکن ہوتا ہے۔

تکلیف محسوس ہونے پرڈاکٹرسے چیک اپ کا وقت لیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ میرا علاج کرنے والی تمام بچیاں میری ہی طالبات تھیں۔ابتدائی بائیوپسی میں تشخیص ہوگئی تھی۔بریسٹ کینسرکے علاج میں بروقت تشخیص کی بنیادی اہمیت ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ڈاکٹراور معالج کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ایک ڈاکٹر کی تشبیہ حضرت عیسیٰ ؑ سے دی جاتی ہے۔حضرت عیسیٰ ؑ مردے میں جان ڈال دیتے تھے۔

عوام میں کسی بیماری بارے جتناشعورپھیلائیں گے اس بیماری پر قابوپایاجاسکتاہے۔ہردس خواتین میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسرکی شکارہوتی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں آنکالوجی ڈیپارٹمنٹ کوکامیابی سے چلائیں گے۔صحت سہولت کارڈ کے ذریعے کینسر کا مریض بھی مفت علاج کرواسکے گا۔ یہاں سے جانے والے ہر شخص پر بریسٹ کینسرسے متعلق آگاہی پھیلانا فرض ہوگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ معاشرہ میں آگاہی پھیلانا بھی بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے۔کسی بھی مریض کیلئے کونسلنگ بڑی اہمیت رکھتی ہے۔مریض ایک ڈاکٹرکے مشورے پر ہمیشہ عمل کرتاہے۔ڈاکٹرزکی خوش اخلاقی سے مریض کا آدھا علاج ہوجاتاہے۔کسی بھی مریض کے علاج میں ڈاکٹرکے کردارکی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ بریسٹ کینسرجیسی موذی بیماری بارے آگاہی پھیلانے سے علاج ممکن ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے صحت کے شعبہ میں عوام کیلئے آسانیاں پیداکی ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ پنجاب میں دس نئے اوربڑے سرکاری ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔پنجاب میں سات مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔صحت کی بہترسہولیات عوام کا بنیادی حق ہے۔پنجاب کے 2کروڑ93لاکھ خاندانوں کویونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولت دی جارہی ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ اللہ پاک ہمیں عوام کی خدمت کرنے کی ہمت دے۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے معلم میڈیکل فیلڈ کے لیڈرزہیں۔صوبائی وزیر صحت نے بریسٹ کینسرسے متعلق بہترین آگاہی سیمینار منعقدکروانے پر وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل کو مبارکباد دی۔وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں بریسٹ کینسرکی آگاہی پھیلانے کی اشدضرورت ہے۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر قیادت بہترین کامیابیاں حاصل کررہی ہے۔مئیوہسپتال لاہورمیں کسی بھی بریسٹ کینسرکاشکارمریض کوعلاج کے بغیرواپس نہیں بھیجا گیا۔ پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے کہاکہحکومت کے ویژن کے مطابق کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی سے منسلک سرکاری ہسپتال مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں۔ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پوسٹ گریجوایٹ پروگرم کاآغازکرنے والاپہلاادارہ ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط