یورپی یونین میں بھی پانچ سال سے بڑے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی اجازت

یورپی یونین کے رکن ممالک میں بچوں کو ویکسین کی اولین خوراک دسمبر کے تیسرے ہفتے سے ممکن ہو سکے گی

جمعہ 26 نومبر 2021 11:55

یورپی یونین میں بھی پانچ سال سے بڑے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی اجازت
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) یورپی یونین کے ادویات کے نگران ادارے نے بچوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس اجازت کے بعد اب یہ ویکسین پانچ سے گیارہ برس کے بچوں کو بھی لگانا ممکن ہو گیا ہے۔یورپی میڈیکل ایجنسی (EMA) نے فائزر بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو پانچ سے گیارہ برس کے بچوں کے لیے موزوں قرار دے دیا ہے۔

اس اجازت کے بعد اب یورپی یونین کے مختلف ممالک کی وزارتِ صحت کی منظوری سے جلد ہی اسکولوں میں بچوں کو ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کیا جا سکے گا۔یورپی میڈیکل ایجنسی کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب یونین کے رکن ممالک میں کووڈ انیس کے پھیلاؤ میں بتدریج شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔ اس دوران فرانس نے اٹھارہ برس کی عمر کے تمام افراد کے لیے بوسٹر لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی میڈیکل ایجنسی کے ایمسٹرڈیم میں منعقدہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ فائزر بائیو این ٹیک کی کووڈ انیس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ویکسین کے دائرے کو وسیع کر دیا گیا ہے اور اب یہ ویکسین پانچ سے گیارہ برس کے بچوں کو بھی لگائی جا سکتی ہے۔ آزمائشی عمل میں اس ویکسین کی بچوں پر اثر انگیزی کی شرح 90.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں کسی بھی دوا کے استعمال کی اجازت ای ایم اے کی جانب سے دی جاتی ہے۔ اس ایجنسی کے ماہرین گزشتہ دو ماہ سے اس ویکسین کے بچوں پر آزمائشی عمل کے اعداد و شمار پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے۔ اس منظوری کے بعد اس عمر کے بچوں کے بازوؤں کے اوپری حصے میں انجیکشن سے دس مائیکرو گرام کی دوا یا خوراک دی جائے گی۔یورپی یونین کی ہیلتھ کمیشنر سٹیلا کیریاکیڈیس نے اس اعلان کے بعد کہا کہ اب یونین کے بچوں کا اس متعدی اور وبائی بیماری سے اضافی بچاؤ ممکن ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک میں بچوں کو ویکسین کی اولین خوراک دسمبر کے تیسرے ہفتے سے ممکن ہو سکے گی۔ یورپی کمیشن کی جانب سے میڈیکل ایجنسی کی فیصلے کی باضابطہ توثیق ہونا ابھی باقی ہے۔ مبصرین کے مطابق کمیشن کی جانب سے ایجنسی کے فیصلے میں کوئی رکاوٹ پیدا کرنے کا امکان موجود نہیں۔اس ویکسین کا برانڈ نام کومیرناٹی (Comirnaty) ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ امریکا اور اسرائیل میں پانچ برس تک کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی اجازت دی جا چکی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی