صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسزکاگراف تیزی سے گرنے لگا ہے ، عمران سکندر بلوچ

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:20

صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسزکاگراف تیزی سے گرنے لگا ہے ، عمران سکندر بلوچ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2021ء) سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ  نے کہاہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کے  اقدامات کے باعث صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسزکاگراف تیزی سے گرنے لگا ہے ۔کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں - عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلا کو روک سکتے ہیں -  12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 69 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 443,389 ہو چکی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 425,312 مریض سرکاری ہسپتالوں سیعلاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 5,045 ہو گئی ہے۔ گذشتہ24یس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 4 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

گذشتہ روز کرونا وائرس کے باعث  لاہور، فیصل آباد،ملتان اور مظفرگڑھ سے 1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,032 ہو چکی ہے۔  سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے بتایاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18,033 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھرمیں کورونا کیاب تک مجموعی طور پر 8440,783 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور  میں کورونا کے 27اور راولپنڈی سے 17  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، فیصل آباد سے 5 جبکہ منڈی بہا الدین اور میانوالی سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کوروناکے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔لاہور میں کوروناکیمثبت کیسز کی شرح 0.8 فیصد ریکارڑ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 0.4 فیصد جبکہ راولپنڈی میں 1.0 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملتان میں کورونا وائرس کی 0.2 اور گوجرانولہ میں 0.1 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور  بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں۔  سیکرٹری صحت نے کہاکہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری  کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائی   تمام ویکسی نیشن مراکز پر  ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔

  ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی 1 کروڑ40 لاکھ سے زائد آبادی کوویکسن لگائی گئی۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران صوبہ بھرمیں 2کروڑ67 لاکھ افرادکوکوروناسے بچاکی ویکسین لگائی جائے گی۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی