دسمبر میں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی پروگرام کوبڑا دھچکالگنے کا خدشہ، ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت ناساز، دسمبر میں علاج کی غرض سے امریکہ چلے جائینگے،5 دسمبر کو سرگودھا کا ہونے والا جلسہ منسوخ کردیاگیا، صحت درست نہ ہوئی تو مانسہر ہ اور کراچی کے جلسوں میں آمد مشکل ہوگئی،ترجمان عوامی تحریک نے بھی خرابی صحت کی تصدیق کردی

اتوار 30 نومبر 2014 15:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30نومبر۔2014ء) دسمبر میں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی پروگرام کوبڑا دھچکالگنے کا خدشہ، ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت ناساز، دسمبر میں علاج کی غرض سے امریکہ چلے جائینگے،5 دسمبر کو سرگودھا کا ہونیوالا جلسہ منسوخ کردیاگیا، صحت درست نہ ہوئی تو مانسہر ہ اور کراچی کے جلسوں میں آمد مشکل ہوگئی،پی اے ٹی اسلام آباد کے ترجمان غلام علی نے بھی خرابی صحت کی تصدیق کردی۔

باوثوق ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایاکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر پروفیسر علامہ طاہر القادری کی طبیعت ناساز ہے اور اس وقت ان کا بلڈ پریشر بھی ہائی ہے جوکہ کچھ وقت کیلئے نارمل ہوتاہے مگر تھوڑی ہی دیر کے بعد دوبارہ ہائی ہوجاتاہے جس کے باعث ان کی طبیعت سنبھل نہیں پارہی اس سلسلے میں عام ملاقاتوں کا سلسلہ بھی ختم کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتاکہ طبیعت صحیح نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر طاہر القادری دسمبر میں امریکہ شفٹ ہوجائینگے اور اس وقت تک ان کی واپسی ممکن نہیں ہوگی جب تک مکمل طور پر صحت یاب نہ ہوجائیں۔ اسی سلسلے میں شاہینوں کے شہر سرگودھا میں ہونیوالا 5دسمبر کا جلسہ بھی منسوخ کردیاگیاہے جبکہ دسمبر میں دی گئی احتجاجی دھرنوں و جلسوں کی تحریک بھی متاثر ہوسکتی ہے کیونکہ ناساز صحت کے باعث وہ دیگر دھرنوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ ڈاکٹر طاہر القادری فی الوقت پاکستان میں رہناچاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کسی طریقے سے کراچی کے25دسمبر کو ہونیوالے جلسہ میں ضرور شرکت کریں لیکن ان کے معالج انہیں اس سے مسلسل منع کررہے ہیں کہ وہ اپنے علاج پر توجہ دیں اور آرام کریں اگر ڈاکٹر قادری کی صحت درست نہ ہوئی تو دسمبر کے وسط میں ہی امریکہ چلے جائینگے اور دیگر جلسوں کو منسوخ کردیا جائیگا یاپھر مرکزی قیادت اور اتحادی جماعتوں کو ان جلسوں کی قیادت سونپی جائیگی۔

ڈاکٹر طاہر القادری جنہیں 72گھنٹے آرام کا مشورہ ڈاکٹرزنے دیا ہواہے نے اپنی مصروفیات کسی حد تک کم کرلی ہیں اور میل ملاقاتیں بھی کم ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں جب ”آن لائن“ نے موقف جاننے کیلئے پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے ترجمان غلام علی سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت فی الوقت ناساز ہے اس سلسلے میں ان کے بیٹے سے بھی رابطہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان قائد عوامی تحریک کی صحت یابی کیلئے دعا کریں تاکہ وہ جلدصحت یاب ہوکر دوبارہ ان میں آئیں اور انقلاب مارچ کے سلسلے کو اس کی منزل کی جانب بڑھایا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی