دندان سازوں کو منہ کی صحت سے متعلق آگاہی پر توجہ بڑھانے کی ضرورت ہے ، صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 10 مارچ 2023 17:19

دندان سازوں کو منہ کی صحت سے  متعلق آگاہی پر توجہ بڑھانے کی ضرورت ہے ، صدر  ڈاکٹر عارف علوی کا  کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2023ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہا ہے کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کوعلاج معالجہ کی سہولیات مہنگی ہونے پیش نظر صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جبکہ دانتوں کے ڈاکٹروں کو منہ کی صفائی کے بارے میں عوامی آگاہی کے ذریعے احتیاطی دندان سازی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کر نی چاہیے ۔

وہ جمعہ کو"انٹرنیشنل اورل پیتھالوجی او ر ایستھیٹیک ڈینٹسٹری کانفرنس " کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ علاج معالجہ مہنگا ہونے کی وجہ سے صحت کی احتیاطی دیکھ بھال زیادہ اہم ہے۔اورل پیتھالوجسٹ، ڈینٹسٹ، پروفیسرز اور طلبا پر مشتمل کانفرنس کے شرکاپر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دانتوں کو باقاعدگی سے برش کرنے سے منہ کی بیماریوں سے تقریباً 99 فیصد بچاؤ ممکن ہے ، اس حوالے سے انہوں نےاحادیث کا حوالہ دیتے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کثرت سے مسواک کے استعمال کی تلقین کی ہے ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے دندان سازی کے شعبہ میں اپنے کیریئر کی کامیابیوں سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا جس میں اوررل ہیلتھ کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم بھی شامل ہے ۔ دندان سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے دانتوں کے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ منہ کی صفائی کو فروغ دینے کے لیے لوگوں کے ساتھ روابط قائم کریں، انہوں نے کووڈ-19 کی عالمگیر وبا کے دوران تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے چلائی گئی کامیاب کا بھی حوالہ دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پروفیشنل ڈاکٹروں کو اپنے نقطہ نظر کو ازسر نو ترتیب دیتے ہوئے احتیاطی صحت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ لوگوں کو منہ کی بیماریوں سے بچاؤ کے حصول میں مدد مل سکے ۔ اس موقع پر صدر مملکت نے منہ کے کینسر کی پہلی رجسٹری کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہ کی صحت کے ساتھ ساتھ منہ کے کینسر کی روک تھام پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

انہوں نے پان اور منہ کے کینسر کا سبب بننے والی دیگر نشہ آور اشیاء کے استعمال اور فروخت کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ضرورت پر زور دی۔اس موقع پر صدر مملکت نے پاکستان فیڈریشن آف لیزر ڈینٹسٹری کا بھی افتتاح کیا اور کانفرنس کے منتظمین اور تعاون کرنے والوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔قبل ازیں پاکستان سوسائٹی آف اورل اینڈ میکسیلو فیشل پیتھالوجی (پی ایس او ایم)، فیڈرل زون کی صدر ڈاکٹر جوہریہ اظہر نےاپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں منہ کے کینسر کی رجسٹری نہیں تھی ۔

انہوں نے اس شعبے میں نئے رجحانات اور اختراعات پر غور کرتے ہوئے لیزر دندان سازی کے ادا رے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ منہ کے کینسر کی رجسٹری نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ اشتراک قائم کرنے کے علاوہ ملک میں بیماری کے ڈیٹا کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی۔پی ایس او ایم پی کے صدر نعمان رؤف نے کہا کہ یہ کانفرنس پروفیشنلز کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا تا کہ وہ اس شعبے میں اختراعات پر مبنی وژن کو اپنا سکیں۔

اس موقع پر اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی فوکل پرسن نعیمہ انصاری نے صنفی امتیاز کے بغیر بنیادی صحت کے فروغ میں وومن چیمبر کے کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ چیمبر نے کاروباری افراد کے ساتھ ساتھ متعلقہ پروفیشنلز کے اشتراک سے خاندانی منصوبہ بندی سمیت تولیدی صحت کی اہمیت پر بھی خصوصی توجہ دی ہے ۔\932

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط