سندھ حکومت عوام کو تعلیم اور صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں اقدامات کررہی ہے، قائم علی شاہ،

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم ملک کے لیے انتہائی اہم ہے جس کے باعث سندھ کے نوجوان تعلیم حاصل کرکے سندھ اور پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرسکتے ہیں، آئی ٹی کالج کی عمارت کی تعمیر کے بعد اس کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا کالج کی تعمیر کے لیے فنڈزحکومت سندھ فراہم کرے گی جوسندھ میں پہلی یونیورسٹی ہوگی اوراہم ادارہ ثابت ہوگا، سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 10 جنوری 2015 22:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کو تعلیم اور صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں اقدامات کررہی ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم ملک کے لیے انتہائی اہم ہے جس کے باعث سندھ کے نوجوان تعلیم حاصل کرکے سندھ اور پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرسکتے ہیں خیرپور ایمرجنگ ٹیکنالوجی کالج (آئی ٹی کالج )کی عمارت تعمیر ہونے کے بعد اس کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا کالج کی تعمیر کے لیے فنڈزحکومت سندھ فراہم کرے گی جوسندھ میں پہلی یونیورسٹی ہوگی اوراہم ادارہ ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمرجنگ ٹیکنالوجی کالج (آئی ٹی کالج )خیرپورکا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کالج پر 203 ملین روپے خرچ ہونگے جو سندھ حکومت فراہم کرے گی کالج کی تعمیراتی کام پر بھرپور توجہ دی جائے سندھ قدرتی وسائل اور انسانی وسائل سے مالا مال ہے سندھ کے عوام کو سندھ حکومت تمام تر سہولیات فراہم کرے گی تاکہ سندھ ترقی کرے تعلیم کی جدت حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کے تحت اقدامات کیے ہیں سندھ میں10 نئی یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیں سندھ حکومت نے پسماندہ علاقوں جن میں لیاری شامل ہے وہاں بھی میڈیکل کالج اور یونیورسٹی قائم کی ہے اور اب ملیر کراچی میں وکیلوں کے لیے یونیورسٹی بنارہے ہیں جو پاکستان کی واحد لاء یونیورسٹی ہوگی انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پرائمری تعلیم پر بھرپور توجہ دے رہی ہے کافی بند اسکولوں کو کھلوایا گیا ہے اسکولوں کی حالت بہتر کرکے وہاں فرنیچر،پانی،بجلی اور دیگر سہولیات دیں ہیں اساتذہ کی بھرتی میں کوئی سفارش نہیں کی گئی تمام تر اسامیاں میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں اب اساتذہ کا کام ہے کہ وہ گھوسٹ کے لفظ کو صاف کرنے کے لیے اسکولوں میں اپنی ڈیوٹی اپنا اولین فرض سمجھتے ہوئے کریں اور سندھ کے بچوں کو تعلیم دیں سندھ حکومت نے پچھلے سال 2400 روپے وظیفہ دیا اور اب 3500 روپے فی کس بچیوں کو وظیفہ دے رہے ہیں جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں سندھ کے عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات کے ساتھ ساتھ تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کررہے ہیں مٹھی میں اسپتال تعمیر کی ہے جہاں میرپور خاص اور دیگر علاقوں سے 60 میل کا سفر کرکے اس اسپتالوں میں عوام آتے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر 2500 مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تھر میں قحط کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے حکم پر تھر میں 16 لاکھ افراد کو میٹھا پانی فراہم کرنے لیے ایشیاء کا سب سے بڑا آر او پلانٹ لگایا گیا ہے جس کا افتتاح خود آصف علی زرداری نے گزشتہ دنوں کیا ہے جو عوامی خدمت کا عملی ثبوت ہے جس کے تحت روزانہ 20 لاکھ گیلین پانی کو میٹھا بنایا جائے گا اور آئندہ جون تک تھر کے 16 لاکھ افراد کو میٹھا پانی فراہم کرنے کا کام مکمل کرلیا جائے گا تھر میں قدرتی وسائل موجود ہیں اور کوئلے سے بجلی بنانے کے لیے 2.5 بلین ڈالر خرچ ہونگے جس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت گزشتہ 4 سالوں سے ساڑھے 6 لاکھ افراد کو مفت گندم تقسیم کررہی ہے آئندہ جون تک 16 لاکھ افراد کوگندم فراہم کیا جائے گا تھر میں 5 ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہتر کارکردگی کے نتیجے میں چائنہ،انگلینڈاور آسڑیلیا سندھ میں مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری کررہے ہیں سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ امریکن قونصلیٹ جنرل سے ملاقات میں انہوں نے 130 پرائمری اسکولوں کی تعمیر کے لیے کہا ہے اس سلسلے میں ورلڈ بنک پرائمری تعلیم کے فروغ کے لیے امداد اور قرضہ بھی دے رہا ہے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں 26 ہزار نوکریاں دیں ہیں جس میں میرٹ کو بنیاد بنایا گیا ہے جبکہ سندھ کے نوجوانوں کو دیگر چھوٹی چھوٹی نوکریاں بھی دیں گے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری غریب اور مستحق عوام کو روزگار فراہم کرنے کے متعلق پوچھ گچھ کرتے ہیں جبکہ سندھ کے 80 ہزارکم تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مختلف ٹریڈز میں ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے جو سندھ حکومت کی ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ غربت انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے جس کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ سندھ بھر میں میٹرک تک تعلیم مفت کی جائے جس کے لیے سندھ کے نوجوانوں کو تعلیم کا سہارا لینا ہوگا اور بھرپور توجہ دینی ہوگی انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل کالج انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء پوری دنیا میں نوکریاں حاصل کرکے پاکستان کو نام روشن کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت 41 نئی اسپتالیں بنائے گی جس کے مطابق ایک اسپتال پر 40 کروڑ روپے خر چ ہونگے جس کے لیے تمام تر منصوبہ بندی پر توجہ دی جارہی ہے سندھ بھر میں 60 فیصد امن و امان بحال ہوگیا ہے اس سے قبل سکھر آئی بی اے کے ڈائریکٹر نثار احمد صدیقی نے خطبہ استقبالیہ دیااور تعمیر ہونے والے کالج کے بارے میں بریفنگ دی قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سرکٹ ہاؤس اور جیلانی ہاؤس میں عوام کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے ۔

اس موقع پر سابق ایم این اے سید جاوید علی شاہ جیلانی،وزیر اعلیٰ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری لعل بخش منگی، کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ،ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی،مظہر علی خان اور دیگر افسران موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی