مظفرآباد ، پرائیویٹ کلینکس پر بیٹھے ڈاکٹرز نے غریب عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا

منگل 12 ستمبر 2023 14:29

مظفرآباد ، پرائیویٹ کلینکس پر بیٹھے ڈاکٹرز نے غریب عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2023ء) پرائیویٹ کلینکس پر بیٹھے ڈاکٹرز نے غریب عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا ، چیک اپ فیس کے علاوہ اپنا ہی لکھا ہوا انجکشن لگانے کے 500 روپے اضافی مقرر کر لیے ، مریض چکرا کر رہ گئے ، اگر کوئی مریض اعتراض اٹھائے تو کہا جاتا ہے کہ مہنگائی ہے اور پٹرول مہنگا ہو گیا ہے ، حکومت آزا دکشمیر نے پرائیویٹ کاروبار کرنے والے ڈاکٹرز کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، ڈاکٹرز نے من مانی سے 1000 سے 2500 روپے تک فیسیں مقرر کر رکھی ہیں اور اپنے ہی لکھے ہوئے انجکشن کو لگانے کے 500 روپے اضافی مقرر کر لیے ہیں ، ایکسرے فیس بھی 500 سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی ، ان حالات میں غریب کے لیے علاج معالجہ خواب بن کر رہ گیا ہے اور اس بے لگام مافیا کو لگام دینے والا کوئی نہیں ، عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹرز کے لیے کوئی فیس مقرر ہونی چاہیے اور ڈاکٹرز کو مقرر شدہ فیس وصول کرنے کا پابند بنایا جانا چاہیے تاکہ غریب بھی علاج معالجہ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں ، دارالحکومت سمیت ریاست بھر میں ڈاکٹرز کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے مگر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، حکومت آزاد کشمیر کو چاہیے کہ وہ ڈاکٹرز کے لیے بھی کوئی معیار و پیمانہ مقرر کرے تاکہ غریب اور عام آدمی بھی صحت کی سہولت باآسانی حاصل کر سکے ۔

Browse Latest Health News in Urdu