سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز کی اقوام متحدہ کے ’’تپ دق کے فوری خاتمہ کےلئے سائنس، مالیات اور اختراع کو آگے بڑھانے ‘‘ کے موضوع پر اجلاس میں شرکت

ہفتہ 23 ستمبر 2023 11:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2023ء) اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں تپ دق (ٹی بی) کے خلاف جنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ’’تپ دق کے فوری خاتمہ کےلئے سائنس، مالیات اور اختراع کو آگے بڑھانے ‘‘ کے موضوع پر منعقد ہوا۔ سیکرٹری وزارت قومی صحت، خدمات، ضوابط اور رابطہ افتخار شلوانی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر می تپ دق کے خلاف جنگ سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔

سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے متعدد سائنسی ترقیوں کے باوجود صحت کے موجودہ نظام کو درپیش مسلسل چیلنجز پر گہری تشویش کااظہار کیا۔نیویارک سے موصولہ اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے ٹی بی کی تشخیص اور علاج تک رسائی اور کورونا وائرس جیسے وبائی امراض کے تباہ کن اثرات کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تپ دق پر وبائی امراض کے منفی اثرات کو کم کرنے اور ان کو ختم کرنے کےلئے فنڈنگ میں اضافہ کی تیز تر کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ٹی بی کے مزید تشخیصی مراکز کے قیام اور بالخصوص ایم ڈی آر ۔ٹی بی کی تشخیص کےلئے لیب نیٹ ورکس کی توسیع میں پاکستان کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جاری تنازعات ، توانائی کے عالمی بحران اور غذائی تحفظ وغیرہ پر ٹی بی کے اثرات کے تناظر میں اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ٹی بی کے مرض کو پھیلانے سے روکا جاسکے۔

سیکرٹری قومی صحت نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان میں متعدی بیماریوں سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ تپ دق ہے اور عالمی سطح پر پاکستان ٹی بی سے متاثرہ پانچواں ملک ہے۔انہوں نے تپ دق سے تحفظ ، تشخیص ، علاج اور نگہداشت کی خدمات کے شعبہ میں پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے تپ دق سے متعلق 2018 کے سیاسی اعلامیہ میں طے شدہ مقاصد کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اجلاس کے دوران منظور کئے گئے طے شدہ اہداف کی حمایت کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ سال 2025 تک ٹی بی موثر ویکسین کی تیاری ، وسیع پیمانے پر دستیابی اور اس کو قابل رسائی بنانے کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے رکن ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ پائیدار فنڈنگ ، جدید ترین حفاظتی اور علاج کی سہولیات تک معیاری اور مساوی رسائی کو یقینی بناتے ہوئے ٹی بی کی تحقیق اور علاج میں سرمایہ کاری کو بڑھائیں اور محفوظ ، موثر اور قابل رسائی ویکسین تیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ منشیات استعمال کرنے والوں میں ٹی بی کے مرض کے خاتمہ کےلئے ویکسین کی منصفانہ تقسیم خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔اعلیٰ سطح کے اجلاس کے افتتاحی سیشن میں جنرل اسمبلی کے 78 اجلاس کے صدر ڈینس فرانسس نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ جے محمد ، پائو لہ نارویز، اقتصادی اور سماجی قونصل کی صدر ڈاکٹر ٹیڈروس ازانوم گیبرئیسس سمیت عالمی ادارہ صحت کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط