اسلام آباد کو خوبصورت اور سرسبزشہر بنانے کے لئے آئی سی سی آئی، سی ڈی اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

جمعہ 29 مارچ 2024 19:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ بطور وفاقی دار الحکومت اسلام آباد ہم سب کا شہر ہے، ہم اس کو پورے ملک کیلئے ماڈل سٹی بنانے کے لئے پرعزم ہیں، تاجر برادری اس شہر کی سب سے بڑی سٹیک ہولڈر ہے ،شہر کی خوبصورتی ،صفائی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں آئی سی سی آئی اور سی ڈی اے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر نے کے موقع پر کیا۔ایم او یو پر آئی سی سی آئی کی جانب سے صدر احسن ظفر بختاوری اور سی ڈی اے کی جانب سے ڈائریکٹر سینی ٹیشن معشوق علی شیخ نے دستخط کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آئی سی سی آئی نے مزید کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مختلف مارکیٹوں کے نئے بنائے گئے واش رومز کے آپریشن، انتظام، دیکھ بھال اور حفظان صحت کا معیار برقرار رکھنے کی ذمہ داری لے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ واش رومز کے استعمال کے لئے لی جانے والی معمولی فیس ان واش رومز کی اپ گریڈیشن اور دیکھ بھال کے لئے خرچ کی جائے گی۔آئی سی سی آئی عملے کی تعیناتی کو بھی یقینی بنائے گا۔ صدر آئی سی سی آئی نے مزید کہا کہ چیمبر اپنی مدد آپ کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی بنائے گا اور شہر کی اپ گریڈیشن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔اسلام آباد چیمبر اور سی ڈی اے کے در میان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں سی ڈی اے کے اعلی افسران ،سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری ، اعجاز عباسی، ایگزیکٹو ممبر، چوہدری نثار علی خان ،خالد چوہدری اور ضیاء چوہدری سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی