پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 694.73 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 69619.99پوائنٹس سے بڑھ کر 70314.72 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 221.49 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30 انڈیکس 22910.80 پوائنٹس سے بڑھ کر 23132.29 پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 9 اپریل 2024 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) عید الفطر کی طویل تعطیلات سے ایک دن قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔منگل کو بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار کے ایس ای 100 انڈیکس 70 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے انڈیکس 69 ہزار 600 پوائنٹس سے بڑھ کر 79ہزار300پوائنٹس پر جا پہنچا۔

کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 77 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 97کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 51.27 فیصدحصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئی۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں نے ٹیلی کام۔

(جاری ہے)

فوڈز۔ایگری کلچر۔ سیمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی جس کی وجہ سے مارکیٹ 70 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 694.73 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 69619.99پوائنٹس سے بڑھ کر 70314.72 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 221.49 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30 انڈیکس 22910.80 پوائنٹس سے بڑھ کر 23132.29 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای شیر انڈیکس 45697.19 پوائنٹس سے بڑھ کر 46041.99 پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 77 ارب 84 کروڑ 3 لاکھ 41 ہزار 698روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 96 کھرب 82 ارب 65 کروڑ 58 لاکھ 18 ہزار 912 روپے سے بڑھ کر 97 کھرب 60 ارب 49 کروڑ 61 لاکھ 60 ہزار 610 روپے ہو گیا. پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 17 ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ 93 لاکھ 96 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 15 ارب روپے مالیت کے 33 کروڑ 58 لاکھ 25 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 353 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 181 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 157 میں کمی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام3 کروڑ 43 لاکھ ,پاک انٹرنیشنل بلک 2 کروڑ 78لاکھ, پی آئی اے 1 کروڑ 90 لاکھ ,فوجی فوڈ زلمیٹڈ ایک کروڑ 30 لاکھ اور ایگری ٹیک لمیٹڈ ایک کروڑ 27 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے بھاؤ میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کی قیمت 8350.00روپے ہو گئی اسی طرح 55.85 روپے کے اضافے سے ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹد کے حصص کی قیمت 2621.71 روپے پر جا پہنچی جبکہ سیفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے بھاؤ میں 60 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اس کی حصص کی قیمت 1350.00 روپے ہو گئی اسی طرح 50 روپے کی کمی سے باٹا پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 1700.00روپے پر آگئی۔#

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی